ایک اور پاکستانی اداکارہ اپنے شوہر کیخلاف میدان میں آگئیں، تحفظ کے لیے عدالت سے رجوع کرلیا

جمعرات 19 اکتوبر 2017 20:12

ایک اور پاکستانی اداکارہ اپنے شوہر کیخلاف میدان میں آگئیں، تحفظ کے ..
لاہور: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017) مشہور اداکارہ زار ااکبر نے اپنے شوہر فوزی علی کاظمی سے اپنے اور اپنے بیٹے کے حقوق کیلئے فیملی کورٹ سے رجوع کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ زرا اکبر کا کہنا ہے کہ اگر انکو اور انکے بیٹے کی زندگی کو شدید خطرات لاحق ہیں اگر انہیں کچھ بھی ہوتا ہے تو اسکے ذمہ دار انکے شوہر اور سابق صدر آصف علی زرداری کے دوست فوزی علی کاظمی پر عائد ہوگی۔

اداکارہ زارا اکبر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ میری اور فوزی علی کاظمی کی شادی کو 19سال ہو چکے ہیں ۔ شادی اور بیٹے کی پیدائش کے دو سال تک فوزی علی کاظمی کی طرف سے خرچے کی ادائیگی کی گئی لیکن اس کے بعد سے نہ بچے اور نہ ہی مجھے کوئی خرچہ دیا گیا ۔انہوں نے بتایا کہ میں نے اپنے بیٹے اور اپنے حقوق کے لئے فیملی کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے اور عدالت نے 9نومبر کے لئے نوٹسز جاری کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مجھے اور میری فیملی کو پہلے بھی فوزی علی کاظمی کی جانب سے سنگین نتائج کی دھمکیاں دی جاتی رہی ہیں اور اپنے حقوق کے لئے عدالت سے رجوع کرنے کے بعد اگر مجھے یا میری فیملی کو ئی نقصان پہنچا تو اس کی ذمہ داری فوزی علی کاظمی پر عائد ہو گی ۔ میری وزیر اعلیٰ پنجاب ، آئی جی پنجاب اور سی سی پی او لاہور سے درخواست ہے کہ ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے ۔

انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میری شادی 19سال قبل ہوئی تھی لیکن میں (ن)لیگ میں اب شامل ہوئی ہیں ، میرے اور عائشہ گلا لئی کے کیس میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔ انہوں نے کہا کہ میں نے کسی کی شہ پر یہ اقدام نہیں کیا اور میں اس کیلئے حلف دینے کو بھی تیار ہوں ۔ جہاں تک آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے سٹنٹ کا سوال ہے تو یہ میرا ذاتی معاملہ ہے اور اسے سیاسی رنگ نہیں دینا چاہیے ۔ انہوں نے میڈیا سے اپیل کی کہ میرے اور میرے بیٹے کے حقوق کیلئے میر اساتھ دیں تاکہ باطل کو شکست ہو۔