ایک ہی دن میں دہشتگردی کے واقعات، صوبے بھر میں ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا

جمعرات اکتوبر 22:20

ایک ہی دن میں  دہشتگردی کے واقعات، صوبے بھر میں ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا
کوئٹہ: (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 اکتوبر2017) کوئٹہ میں ایک ہی دن میں دہشتگردی کے 2 واقعات کے بعد صوبے بھر میں ریڈ الرٹ جاری کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں حالیہ دوواقعات جن میں مستونگ میں دھماکا اور گوادر میں دستی بم حملہ شامل ہیں کی وجہ سے صوبے بھر میں ریڈ الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ زہری نے صوبے میں دہشتگردی کے واقعات کے بعد صوبے بھر میں سیکورٹی ہائی الرٹ کرنے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔