معروف صحافی آفتاب اقبال نے ملک میں مارشل لاء نہ لگنے کی وجہ بتا دی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ اکتوبر 11:10

معروف صحافی آفتاب اقبال نے ملک میں مارشل لاء نہ لگنے کی وجہ بتا دی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اکتوبر 2017ء): نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے معروف صحافی آفتاب اقبال نے ملک میں مارشل لا نہ لگنے کی وجہ بتا دی ۔ آفتاب اقبال کا کہنا تھا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ ملک میں مارشل لا لگانا شریف خاندان کی خواہش تھی کیونکہ اگر یہ فوج کی خواہش ہوتی تو اب تک مارشل لاء لگ جاتا۔ انہوں نے کہا کہ شریف خاندان کی اس خواہش کے احترام میں وہ کچھ نہ کچھ ضرور کر کے دکھائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ لیکن فی الحال تین مہینے وہ کچھ نہیں کریں گے کیونکہ میری آبزرویشن کے مطابق وہ بھی ایک حکمت عملی کے تحت چل رہے ہیں ،اور وہ کسی وجہ سے خاموش ہیں۔ وجہ یہ ہے کہ شریف خاندان کو سزائیں کسی فوجی عدالت نے نہیں دینی ،انہوں نے یہ کر کے بھی دیکھ لیا ہوا ہے اور اس سے کچھ حاصل نہیں ہوا،اس مرتبہ سزا عام عدالت دے گی ۔ اور اب تو ویسے بھی ہاتھ نکل گیا ہے اور صرف دُم رہ گئی ہے۔ آفتاب اقبال نے کہا کہ ڈاکٹر شاہد مسعود نے صحیح کہا تھا کہ اللہ کرے کہ مارشل لا نہ لگے لیکن اگر مارشل لا لگ گیا تو یہ مدر آف مارشل لا ہو گا۔ ان کا مزید کیا کہنا تھا آپ بھی دیکھیں: