Live Updates

تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے چار سال ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، زبیر خان

جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:10

ایبٹ آباد۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) تحریک انصاف کی صوبائی حکومت کے چار سال ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں، دوسروں کو کرپشن کا طعنہ دینے والے خود اربوں کی کرپشن میں ملوث ہیں، خیبر بینک میں اربوں روپے کی لوٹ مار کی گئی، طبقاتی نظام تعلیم کے خاتمہ کا دعویٰ کرنے والے کچھ نہیں کر سکے، حکومت کسی ایک شعبہ میں بھی نمایاں کارکردگی نہیں دکھا سکی۔

ان خیالات کا اظہار لمبا میرا کے مسلم لیگی کارکن زبیر خان نے یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے ہیں، خیبر بینک میں اربوں کی کرپشن کی گئی، صوبائی احتساب کمیشن نے جب حکومت کے اپنے وزراء اور ارکان اسمبلی ملوث پائے گئے تو اس سے فرار حاصل کیا۔ انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت طبقاتی نظام تعلیم ختم کرنے میں مکمل ناکام ہو چکی ہے، یکساں نصاب کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں، پولیس، ہسپتالوں اور پٹوار خانوں میں اصلاحات ناکام ہو گئی ہے، پولیس، ہسپتال اور دیگر سرکاری اداروں میں سیاسی اثر و رسوخ بڑھ گیا ہے، چار سال قبل جو تھانہ کلچر تھا آج بھی وہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا میں تحریک انصاف کی صوبائی حکومت نے صوبہ کا بیڑہ غرق کر کے رکھ دیا ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :