لاہورہائیکورٹ،پاناما لیکس میں آئےدیگرناموں کیخلاف کارروائی کی درخواست خارج کر دی گئ

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ 20 اکتوبر 2017 11:23

لاہورہائیکورٹ،پاناما لیکس میں آئےدیگرناموں کیخلاف کارروائی کی درخواست ..
لاہور( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):لاہورہائیکورٹ،پاناما لیکس میں آئےدیگرناموں کیخلاف کارروائی کی درخواست خارج کر دی گئ۔تفصیلات کے مطابق جمعرات کو جسٹس شاہد کریم نے کیس کی سماعت کی۔

(جاری ہے)

درخواست گزار محمد الیاس نے دلائل دیتے ہوئے کہا کہ پانامہ لیکس میں 300 سے زائد افراد کا نام آیا ہے لیکن شریف خاندان کے علاوہ 259 افراد کا احتساب نہیں کیا جا رہا، صرف شریف خاندان کا احتساب ہونا اور باقی کو نظر انداز کرنا آئین اور قانون کی خلاف ورزی ہے، پانامہ لیکس میں شامل دیگر افراد کا بھی احتساب کیا جائے۔ تازہ ترین صورتحال کے مطابق ہائیکورٹ کےجسٹس شاہدکریم نےمحمد الیاس کی درخواست کوناقابل سماعت قراردیا جس کے بعد درخواست کو خارج کر دیا گیا۔