قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل ہو گئے

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس جمعہ اکتوبر 12:09

ملتان ( اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار - 19اکتوبر 2017ء ):قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل ہو گئے ،مفتی عبدالقوی نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ انکو تھانے میں پانچ مرتبہ دل کا دورہ پڑا ہے ۔تفصیلات کے مطابق قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل ہو گئے ،مفتی عبدالقوی نے عدالت میں بیان دیا تھا کہ انکو تھانے میں پانچ مرتبہ دل کا دورہ پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔ شامل تفتیش مفتی عبدالقوی کو مجسٹریٹ پرویز خان کی عدالت میں پیش کیا گیا اور بعد میں تھانے منتقل کر دیا گیاجہاں مفتی عبدالقوی کو دل کی تکلیف ہو گئی نجی ٹی وی کے مطابق انہیں علاج کیلئے انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کر دیا گیا۔ جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مفتی عبدالقوی کی تمام رپورٹیں نارمل آئیں ہیں صرف انکا بلڈ پریشر ہائی ہے اور نارمل نہیں ہو رہا ۔
قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی طبیعت بگڑنے پر ہسپتال داخل ..