پاکستان آنے سے انکار کرنے والے کھلاڑیوں کو سری لنکن بورڈ کی دھمکی
بورڈ کھلاڑیوں کو قائل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں ،ْ چیف سلیکٹر گریم لبر وئے
جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:20
(جاری ہے)
میچ کے پاکستان میں انعقاد کے بعد سری لنکن کپتان اپل تھارنگا نے پاکستان آنے سے انکار کردیا تھا جبکہ رپورٹس کے مطابق تجربہ کار کرکٹرز دنیش چندیمل اور لاستھ ملنگا سمیت چند دیگر کرکٹرز بھی پاکستان آنے سے انکار کر چکے ہیں۔
کھلاڑیوں کے انکار کو دیکھتے ہوئے سری لنکن چی سلیکٹرز نے سخت موقف اپناتے ہوئے کھلاڑیوں کو خبردار کیا ہے کہ پاکستان نہ آنے والے کھلاڑیوں کو بقیہ سیریز کیلئے بھی منتخب نہیں کیا جائے گا۔اپنے ایک بیان میں سری لنکن چیف سلیکٹر گریم لبروئے نے کہا کہ بورڈ کھلاڑیوں کو قائل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کر رہے ہیں تاہم اس کے باوجود بھی جو کھلاڑی نہیں مانیں گے وہ گرین شرٹس کے خلاف شیڈول ٹی ٹونٹی سیریز میں ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔انہوں نے دوٹوک الفاظ میں کہا کہ جو کھلاڑی پاکستان جانے پر رضامند ہوں گے صرف انہیں ہی پوری سیریز کیلئے منتخب کیا جائیگا۔چیف سلیکٹر نے واضح کیا کہ یہ فیصلہ سلیکٹرز کا نہیں بلکہ سری لنکن بورڈ اور وزارت کھیل کا بھی ہے اور اگر بورڈ اپنے موقف پر قائم رہا تو اس صورت میں انہیں گرین شرٹس کے خلاف سیریز کیلئے نئے کپتان کا تقرر کرنا ہو گا کیونکہ موجودہ کپتان اپل تھرنگا پہلے ہی لاہور میں کھیلنے سے انکار کر چکے ہیں۔گریم لبروئے نے کہا کہ ایک دو روز تک صورتحال واضح ہو جائے گی کہ کون کون کھلاڑی لاہور کھیلنے پر آمادہ ہیں جس کے بعد ہم اسکواڈ کا اعلان کریں گےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
احتساب عدالت نے عمران خان اوربشری بی بی کو ریاستی اداروں اورآفیشلزکیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدرمملکت
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
ایران کے صدر کا دورہ پاکستان بہت بڑی پیشرفت تھی،خواجہ آصف
-
مریم نوازوزیراعلیٰ سے ’پولیس آفیسر‘بن گئیں
-
پٹرولیم مصنوعات 7 روپے فی لیٹر سستی ہونے کا امکان
-
ڈنڈے کے فارمولے نہیں چلیں گے آئین قانون کے مطابق چلنا ہوگا
-
نوازشریف ملکی مفاد کی خاطرعمران خان سے بات چیت کیلئے تیار ہیں، رانا ثناء اللہ
-
بجلی چوری ، ایف آئی اے فیصل آباد زون کی بڑی کاروائیاں وفاقی وزیرداخلہ محسن رضا نقوی کی ہدایات پر بجلی چوری میں ملوث عناصر کیخلاف کریک ڈائون جاری
-
سپریم کورٹ کا کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرزسمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
-
پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی جاری کردہ انسانی حقوق سے متعلق رپورٹ مسترد کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.