حویلی لکھا‘متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈاکو مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیا

جمعہ 20 اکتوبر 2017 13:21

حویلی لکھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اکتوبر2017ء) متعدد سنگین وارداتوں میں مطلوب ڈاکو مبینہ پولیس مقابلہ میں مارا گیاچند روز قبل نواحی علاقے بھرپور چوک میں دوران، ڈکیتی تین ڈاکوو،ْں نے دودوکانداروں کو ہلاک کیا تھا ،گزشتہ روز مبینہ پولیس مقابلہ میں ایک ڈاکو ہلاک دو فرار ہونے میں کامیاب،علاقہ مکینوں کی پولیس کے حق میں نعرے بازی۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق مختلف سنگین وارداتوں میں ملوث ڈاکو گزشتہ روز پولیس مقابلہ میں اپنے انجام کو پہنچ گیا جبکہ اُس کے دو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب اِس مبینہ پولیس مقابلہ کے بعد جائے واقع پر علاقہ مکینوں نے مقامی پولیس تھانہ بصیرپور کے حق میں زبردست نعرے بازی کی کچھ روز قبل تھانہ حویلی وبصیر پور کی حدود کے وسط میں قائم چوک بھرپورہ میں تین ڈاکوو،ْں نے دوران لوٹ مار دو دوکانداروں کو ہلاک کیا تھا خیال ظاہر کیا جارہا ہے انہیں تین ڈاکوو،ْں میں اِس پولیس مقابلہ میں ہلاک ہونے والے ڈاکو کاشمار تھا ۔

متعلقہ عنوان :