سعودی مبلغ نے خواتین کو ریپ کا ذمہ دار قرار دے دیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ اکتوبر 16:38

سعودی مبلغ نے خواتین کو ریپ کا ذمہ دار قرار دے دیا
جدہ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اکتوبر 2017ء) : سعودی مبلغ احمد بن سعد القرنی نے ریپ کا ذمہ دار خواتین کو قرار دے دیا ۔ ان کا کہنا تھا کہ خواتین اپنے لباس کی وجہ سے جنسی ہراسگی کا شکار ہوتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ایک خاتون جب اپنے گھر سے پرفیوم لگا کر اور میک اپ کر کے نکلتی ہے تو وہ زنا اور جنسی تشدد کا نشانہ بنتی ہے۔ خواتین ہی مردوں کو عصمت دری کرنے اور زنا کرنے پر اُکساتی ہیں۔

(جاری ہے)

ایک ویڈیو دکھاتے ہوئے احمد بند سعد القرنی نے کہا کہ اس ویڈیو میں اگر خاتون کو دیکھیں تو اس خاتون کی وجہ سے ہی مرد پاگل ہوا ہے اور اس میں بلا شُبہ عورت کا ہی قصور ہے۔ متنازعہ مبلغ نے کہا کہ جب ایک عورت عصت دری کا شکار ہوتی ہے تو وہ اپنی عزت لُٹنے پر گھر کر آ کر آنسو بہاتی ہے۔ باخُدا خواتین ہی عصمت دری اور زنا کی اصل ذمہ دار ہیں۔ خیال رہے کہ سعودی عرب میں خواتین پر کھُلا ، لمبا اور ڈھیلا ڈھالا لباس پہننے کی پابندی عائد ہے۔

متعلقہ عنوان :