وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 9 ویں ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس کے بعد استنبول میں نماز جمعہ ادا کی

جمعہ 20 اکتوبر 2017 17:35

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 9 ویں ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس کے بعد استنبول ..
استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے 9 ویں ڈی ایٹ سربراہ کانفرنس کے بعد استنبول میں نماز جمعہ ادا کی۔ وزیراعظم اور ڈی ایٹ تنظیم کے دیگر رہنمائوں نے مسجد والدہ سلطان میں نماز جمعہ ادا کی۔

(جاری ہے)

ترکی کے صدر رجب طیب اردوان، نائیجیریا کے صدر محمد بوہاری، انڈونیشیا کے نائب صدر محمد یوسف کالا، ایران کے نائب صدر اسحاق جہانگیری، ملائیشیاء کے نائب وزیراعظم احمد زاہد حامدی، بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ شہریار عالم اور آذربائیجان کے صدر الہام علیوف نے ایک ساتھ جمعہ ادا کی۔ اس موقع پر عالم اسلام کی سلامتی، ترقی اور خوشحالی کیلئے خصوصی طور پر دعا کی گئی۔