روٹی، کپڑا اور مکان انسان کی بنیادی ضروریات ہیں ،ْ عوام کیلئے روز گار کے مواقع پیدا کر نا اولین ترجیح ہے ،ْ آصف علی زر داری
پیپلزپارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ اور فلسفے کے عین مطابق ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے ،ْاجلاس سے خطاب
جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:05
(جاری ہے)
اجلاس میں سید نیر حسین بخاری، سینیٹر سلیم مانڈوی والا، سینیٹر شیری رحمن، میاں منظور وٹو، چوہدری لطیف اکبر، امجد حسین، ڈاکٹر نفیسہ شاہ، صابر بلوچ، اخونزادہ چٹان، نثار احمد کھوڑو اور سید نوید قمر نے شرکت کی۔
کمیٹی میں شامل اراکین نے اپنی تجاویز پیش کیں۔ صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید جب اقتدار میں آئیں تو انہوں نے لاکھوں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کیں اور ان ملازمین کو بھی بحال کیا جن کو ضیا آمریت کے دوران برطرف کیا گیا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ جن کو غریب عوام کی خوشحالی پسند نہیں انہوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کے خلاف نوجوانوں کو روزگار دینے کے ریفرنس بنائے۔ عوام دشمنوں نے محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت کو برطرف کرنے کے بعد بے شمار سرکاری ملازمین کو ملازمت سے فارغ کر دیا مگر جب پاکستان پیپلزپارٹی دوبارہ اقتدار میں آئی تو نہ صرف روزگار کے نئے وسائل پیدا کئے لاکھوں نوجوانوں کو ملازمتیں فراہم کیں اور ان ملازمین کو معاوضے کے ساتھ بحال کیا جن کو نواز شریف کے دور میں ملازمتوں سے فارغ کیا گیا تھا۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ تعلیم، صحت اور امن پاکستان پیپلزپارٹی کی بنیادی ترجیح ہے۔ اس لئے پاکستان پیپلزپارٹی کا منشور انقلابی ہے۔ آصف علی زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی سوچ اور فلسفے کے عین مطابق ملک کو فلاحی ریاست بنانا چاہتی ہے۔ ایسا ملک جہاں انصاف اور ایسی ریاست جہاں عوام کو ترقی کرنے اور آگے بڑھنے کا مکمل حق حاصل ہو۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی وزیر اعلیٰ ہاؤس پشاور آمد
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کی ملاقات
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھائی کے ہاتھوں بہن کے قتل کے حوالے سے ہولناک انکشافات
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت اجلاس ،کسانوں کیلئے انقلابی و تاریخی اقدامات کا فیصلہ
-
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازکا لاہوررنگ روڈ سدرن لوپ تھری پراجیکٹ کا دورہ ، منصوبہ جلد مکمل کرنے کا حکم
-
سائنسی بنیاد پر رمضان کا چاند 29 کا ہونے کا امکان
-
وزیراعلی مریم نوازکی زیر صدارت اجلاس، پنک راک سالٹ کی خام حالت میں برآمدپر پابندی پراتفاق
-
چوہدری پرویزالہٰی کی سی ٹی اسکین رپورٹ ڈاکٹرز کو موصول
-
نیپرا نے کےالیکٹرک سمیت ملک بھر کیلئے بجلی مہنگی کردی
-
چئیرمین رویت ہلال کمیٹی نے پاکستان میں سائنسی بنیاد پر عید الفطر کی تاریخ بتا دی
-
پنجاب حکومت کا کاشتکاروں کو60 فیصد سبسڈی پر 56 اقسام کی زرعی مشینری دینے کا فیصلہ
-
گزشتہ تین روز میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار800 روپے بڑا اضافہ ہوگیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.