عوامی مسائل بڑھ گئے ہیں ،حکومت کے کر نے کے کام عوام کر رہے ہیں ،حافظ نعیم الرحمن
جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی اور عوام کی اپنی مدد آپ کے تحت شانتی نگر میں بنائی گئی سیوریج لائین کا افتتاح اور خطاب
جمعہ 20 اکتوبر 2017 19:05
(جاری ہے)
سیوریج لائین جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی اور اہلِ محلہ کے تعاون اور کوششوں سے اپنی مدد آپ کے تحت بچھائی گئی ہے ۔
سیوریج لائین کی خرابی سے علاقہ مکینوں کو شدید دشواریوں اور پریشانی کا سامنا تھا ۔4انچ کی سیوریج لائین جگہ جگہ سے بند ہو گئی تھی جسے تبدیل کر کے 12انچ کی لائین بچھائی گئی ہے ۔جس کے بعد علاقے کا ایک دیرینہ مسئلہ حل ہو گیا ہے ۔حافظ نعیم الرحمن نے جماعت اسلامی پبلک ایڈ کمیٹی کے ذمہ داران اور اہل ِ محلہ کو یہ کام سر انجام دینے پر مبارکباد دی اور عوام کو دعوت دی کہ وہ جماعت اسلامی کے ساتھ آئیں اور ہمارے شانہ بشانہ چلیں ۔جماعت اسلامی عوام کے مسائل کے حل کر نے کی صلاحیت رکھتی ہے اور شہریوں کو مسائل سے نجات دلوا سکتی ہے ۔ افتتاحی تقریب سے جماعت اسلامی ضلع شر قی کے امیریونس بارائی ،یوسی 23جماعت اسلامی کے قائم مقام ناظم اور پبلک ایڈ کمیٹی کے ذمہ دار شوکت نے بھی خطاب کیا اور سیوریج لائین کے کام کی تفصیلات سے آگاہ کیا ۔اس مو قع پر جماعت اسلامی کراچی کے سیکریٹری اطلاعات زاہد عسکری ،قائم مقام امیر زون گلشن اقبال خواجہ یوسف اور دیگر بھی مو جود تھے ۔حافظ نعیم الرحمن نے خطاب کر تے ہوئے مزید کہا کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی دونوں جماعتوں کی حکومتیں آج کراچی کے عوام کے مسائل حل کر نے کی ذمہ دار ہیں مگر دونوں کو مسائل سے کوئی سرو کار نہیں ہے ۔مئیر کراچی اختیارات اور وسائل کے نہ ہو نے کا رونا روتے ہیں گزشتہ سال بلدیہ کا بجٹ 26ارب تھا اس سال 27ارب ہے۔ وہ عوام کو بتائیں کہ یہ 27ارب کہاں گئے ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ نعمت اللہ خان سٹی حکومت کے بجٹ کو 4ارب سے 42ارب تک لے گئے تھے ۔انہوں نے عوام کی خدمت کی ،دیانت داری سے بجٹ کا استعمال کیا اور کراچی میں بڑے منصوبے اور پروجیکٹ مکمل کیے تھے ۔لیکن آج یہ حال ہے کہ اختیارات اور وسائل صرف اس لیے مانگے جا رہے ہیں کہ کرپشن اور لوٹ مار کی جا سکے۔ عوام کی کوئی فکر نہیں۔ حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ کراچی میں بجلی کے نرخوں میں 20سے 100فیصد تک اضافہ کیا جا رہا ہے مگر ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی سمیت کسی ایک جماعت نے بھی کراچی کے عوام کی جیبوں پر ڈالے جانے والے ڈاکے کے خلاف کوئی آواز نہیں اُٹھائی صرف جماعت اسلامی واحد جماعت ہے جس نے کے الیکٹرک کی لوٹ مار اور ظلم کے خلاف آواز اُٹھائی اور اس کو بے نقاب کیا ۔حافظ نعیم الرحمن نے کہا کہ عوام کو چوروں اور لٹیروں اور عوام کا حق مارنے والوں کو مسترد کر نا ہو گا اور اہل اور دیانت دار قیادت کو لانا ہو گا ۔عوام کو ان کے حقوق اور مسائل سے نجات صرف اسلام کے عادلانہ اور منصفانہ نظام سے ہی ممکن ہے اور جماعت اسلامی اس نظام کے نفاذ کی جدو جہد کر رہی ہے ۔مزید اہم خبریں
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
-
سولرپینل بنانے والوں کو 10 سالہ مراعات دینے کی پالیسی تیار
-
پاکستان ایران نئے معاہدوں پرپیشرفت ہوئی تو پابندیاں لگ سکتی ہیں، امریکہ کی پھردھمکی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.