پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کا اعتراف کرنا

چاہئے،پاکستانی تارکین وطن برطانیہ کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، نالج گیٹ وے سے پاکستان کے طلبا و طالبات کو برطانیہ میں اعلی جامعات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے،پاکستان اور برطانیہ کے امن و سلامتی کے حوالے سے بھی مشترکہ مفادات ہیں وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال سے برطانوی ہائی کمیشنر تھامس ڈریوکی ملاقات کے دوران گفتگو

جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:04

پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، بین الاقوامی ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اکتوبر2017ء) وفاقی وزیر داخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں، بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے،پاکستانی تارکین وطن برطانیہ کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں، نالج گیٹ وے سے پاکستان کے طلبا و طالبات کو برطانیہ میں اعلی جامعات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے،پاکستان اور برطانیہ کے امن و سلامتی کے حوالے سے بھی مشترکہ مفادات ہیں۔

جمعہ کو وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال سے برطانوی ہائی کمیشنر تھامس ڈریونے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان اور برطانیہ کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات ہیں،پاکستان اور برطانیہ کے امن و سلامتی کے حوالے سے مشترکہ مفادات ہیں۔

وزیر داخلہ نے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان نا لج گیٹ وے تشکیل دینے پر زوردیتے ہوئے کہا کہ نالج گیٹ وے سے پاکستان کے طلبا و طالبات کو برطانیہ میں اعلی جامعات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کرنے کے مواقع فراہم ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کو تعلیم کے بہترین مواقع فراہم کرنا اہم ترجیح ہے ، بین الاقوامی برادری کو پاکستان کی دہشتگردی کیخلاف قربانیوں کا اعتراف کرنا چاہئے۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستانی تارکین وطن برطانیہ کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔وزیرداخلہ احسن اقبال نے برطانیہ میں مقیم پاکستانی تارکین وطن کے ساتھ ملکر دونوں ممالک میں تعاون بڑھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا اور کہا کہ پاکستانی تارکین وطن برطانیہ کی معاشی ترقی میں نمایاں کردار ادا کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کامیابی سے جاری ہے۔