میڈیا کے بعض دوستوں نے غلط خبرچلائی،میری صدارت میں پنجاب اسمبلی ارکان کا ایسا کوئی اجلاس نہیں ہوا جس میں نواز شریف کو پارٹی صدارت سے ہٹانے کی بات کی گئی ہو ،مسلم لیگ (ن) سے 32سالہ وابستگی ہے،ہمیشہ ہر مشکل اور کڑے وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا ہوں اور آئندہ بھی کھڑا رہوں گا،صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور کی نجی ٹی وی چینلز پر آنیوالی خبروں کی سختی سے تردید
جمعہ 20 اکتوبر 2017 22:04
(جاری ہے)
نجی ٹی وی چینلز کی خبروں پر تبصرہ کرتے ہوئے صوبائی وزیر محنت راجہ اشفاق سرور نے کہا کہ پنجاب اسمبلی کے رکن شوکت لالیکا جو سابق وفاقی وزیر عبدالستار لالیکا(مرحوم) کے بھتیجے ہیں نے انہیں اپنے گھر کھانے کی دعوت پر مدعو کیا تھا جس میں 15 سے 20 دیگر ارکان صوبائی اسمبلی موجود تھے اور یہ دعوت انہوں نے میرے اعزاز میں رکھی تھی۔
انہوں نے کہا کہ وہ حال ہی میں فریضہ حج کی ادائیگی کے بعد وطن واپس آئے ہیں اور اس وجہ سے شوکت لالیکا نے کھانے کی دعوت رکھی تھی لیکن افسوسناک بات یہ ہے کہ میڈیا کے بعض دوستوں نے غلط اور بے بنیاد خبرچلائی۔ انہوں نے کہا کہ ان کے قائد میاں محمد نواز شریف ہیں اور مسلم لیگ (ن) سے ان کی 32سالہ وابستگی ہے اور ہمیشہ ہر مشکل اور کڑے وقت میں پارٹی کے ساتھ کھڑا رہا ہوں اور آئندہ بھی کھڑا رہوں گا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا کو ذمہ داری کا ثبوت دینا چاہیے اور بے بنیاد خبروں کو جاری کرنے سے قبل انہیں تصدیق کرنی چاہیے تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
انسولین سمیت 27 اہم ادویات کی قلت کا انکشاف‘ ڈریپ حکام نے تردید کردی
-
الیکشن کمیشن کا فیصلہ کالعدم،سپریم کورٹ نے سپیکربلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کوبحال کردیا
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
طلباءکو موٹر سائیکل فراہم کرنے کی سکیم، 20ہزار بائیکس کیلئے 1 لاکھ طلبا ءنے رجسٹریشن کروالی
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.