کراچی پولیس نے ایمبولینس میں خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،

4 اغواکار گرفتار گرفتار اغوا کاروں میں ضمیر ، فراز ، محمد ابراہیم اور محمود عالم شامل

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:19

کراچی پولیس نے ایمبولینس میں خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بنادی ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) کراچی پولیس نے ایمبولینس میں خاتون کو اغوا کرنے کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 اغواکاروں کو گرفتار کرلیا، گرفتار اغوا کاروں میں ضمیر ، فراز ، محمد ابراہیم اور محمود عالم شامل۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو کراچی کے علاقے اورنگی ٹاون میں پولیس نے خاتون کے اغوا کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 4 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔پولیس کے مطابق بازیاب کرائی جانے والی خاتون اورنگی ٹاون بلال کالونی کی رہائشی ہے جب کہ گرفتار اغوا کاروں میں ضمیر ، فراز ، محمد ابراہیم اور محمود عالم شامل ہیں۔پولیس نے بتایا کہ اورنگی ٹاون سے خاتون کو ایمبولینس میں اغوا کیا جارہا تھا کہ سیکورٹی اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے واردات کو ناکام بنادیا۔

متعلقہ عنوان :