پیر پگارا نے 2018ء کے الیکشن نہ ہونے کی پیشگوئی کر دی

اگر انتخابات ہوئے تو ملک کیلئے نقصان دہ ہونگے۔ ملکی حالات بہتر نہ کیے گئے تو گلی گلی خون خرابہ ہو گا‘ٹکراؤ کی سیاست سے نقصان ہو گا‘عمران خان سمیت مختلف جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے میں ہیں حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا کی سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو سے بات چیت

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 12:19

پیر پگارا نے 2018ء کے الیکشن نہ ہونے کی پیشگوئی کر دی
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) حروں کے روحانی پیشوا پیر پگارا نے پیشگوئی کی ہے کہ 2018ء کے الیکشن نہیں ہوں گے‘اگر انتخابات ہوئے تو ملک کیلئے نقصان دہ ہونگے۔ ملکی حالات بہتر نہ کیے گئے تو گلی گلی خون خرابہ ہو گا‘عمران خان سمیت مختلف جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے میں ہیں ‘ٹکراؤ کی سیاست سے نقصان ہو گا۔وہ گزشتہ روز یہاں سینئر سیاستدان ممتاز بھٹو سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کے دوران بات چیت کر رہے تھے۔

(جاری ہے)

اس دوران ملک کی سیاسی صورتحال اور دیگر امور پر گفتگو کی گئی ۔ پیر پگارا نے اس موقع پر 2018ء میں الیکشن نہ ہونے کی پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ اگر انتخابات ہوئے تو ملک کیلئے نقصان دہ ہونگے۔ ملکی حالات بہتر نہ کیے گئے تو گلی گلی خون خرابہ ہو گا۔ان کا کہنا تھا کہ سندھ میں گرینڈ ڈیمو کریٹک الائنس عوام کی آخری امید ہے۔ عمران خان سمیت مختلف جماعتوں کے سربراہوں سے رابطے میں ہیں کیونکہ ٹکراؤ کی سیاست سے نقصان ہو گا۔اس موقع پر بات کرتے ہوئے ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ موجودہ طرز حکمرانی عوام کو پسند نہیں اور 10 برسوں سے حکومت میں رہنے والوں نے عوام کو کیا دیا۔

متعلقہ عنوان :