سال رواں کی پہلی تین سہ ماہیوں میں ہواوے موبائل فون کی ترسیلات میں 100ملین یونٹ سے زیادہ کا اضافہ

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 15:41

گوانگ جو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 اکتوبر2017ء) ہواوے نے ہفتے کو کہا کہ اس کی موبائل فون کی ترسیل رواں سال کی پہلی تین سہ ماہیوں میں 19فیصد کے سالانہ اضافے سے 100ملین ٹن سے بڑھ گئی ہے،ہواوے کے کنزیومر بزنس گروپ کے سی ای او یو چینگ ڈونگ نے کہا کہ پیداوار میں اضافے کی وجہ سے کمپنی کی جاریہ آمدن جنوری سے ستمبر تک 30فیصد سے زیادہ بڑھ گئی ہے،ہواوے ریٹیل اداروں کی تعدا د دنیا بھر میں 19فیصد کے اضافے سے بڑھ کر 42300ہو گئی ہے ۔

(جاری ہے)

یو نے کہا کہ ہواوے اپنی عالمی مارکیٹ میں توسیع اور اپنے برانڈ کی ساکھ کو بہتر بنانے کے لئے درمیانے اور اعلیٰ پیمانے کی مصنوعات کا منصوبہ رکھتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تحقیق اور ترقی کے بارے میں دنیا بھر میں کام کرنیوالے دس ہزار سے زائد ملازمین کی بدولت ہمیں توقع ہے کہ ہم زیادہ ہائی اینڈ کسٹمرز حاصل کر لیں گے کیونکہ ہائی اینڈ سیکٹر میں زیادہ منافع ہے ۔اعدادوشمار سے پتہ چلتا ہے کہ ہواوے ایپل ان کارپوریشن کو مات دے کر جون اور جولائی میں مارکیٹ شیئر میں دنیا کی دوسری سب سے بڑی موبائل فون کمپنی بن گئی ہے اور یہ چین کی ملکی مارکیٹ میں سرفہرست ہے ۔

متعلقہ عنوان :