میاں صاحب کیسزکاسامناکریں،آصف زرداری کوئی مددنہیں کرسکتے، فرحت اللہ بابر

پیپلزپارٹی چھوڑنے والوں کوجلدغلطی کااحساس ہوگا ،ْ نوازشریف کو شفاف ٹرائل کا موقع ملنا چاہیے ،ْ میڈیا سے گفتگو

ہفتہ اکتوبر 15:50

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینٹر فرحت اللہ بابر نے کہا ہے کہ میاں صاحب کیسزکاسامناکریں،آصف زرداری کوئی مددنہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سینٹر فرحت اللہ بابر نے کہاکہ پیپلزپارٹی چھوڑنے والوں کوجلدغلطی کااحساس ہوگا، انہوں نے کہا کہ نوازشریف کوفیئرٹرائل کاموقع ملناچاہئے،میاں صاحب کے پاس وکیل بھی ہے اوردلیل بھی،سابق وزیراعظم کے کیس کا 6 ماہ میں فیصلہ ہوجائے گا۔