محمد عرفان کی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر دی

عمرے کی سعادت کیلئے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں ،ْ عدالت وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے ،ْ درخواست گزار

ہفتہ 21 اکتوبر 2017 16:44

محمد عرفان کی ای سی ایل سے نام نکالنے کیلئے عدالت میں درخواست دائر کر ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اکتوبر2017ء) کرکٹر محمد عرفان نے ای سی ایل سے نام نکالنے کے لیے عدالت میں درخواست دائر کردی۔میڈیارپورٹ کے مطابق محمد عرفان نے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی ہے جس میں وزارت داخلہ، پی سی بی اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں 6 ماہ قبل نام ای سی ایل میں ڈالا گیا تھا، اب پی سی بی تمام الزامات سے بری کر چکا ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ عمرے کی سعادت کے لیے سعودی عرب جانا چاہتا ہوں، عدالت وفاقی حکومت کو نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے۔واضح رہے کہ محمد عرفان کو پی سی بی نے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایک سال کی سزا سنائی تھی جو 14 ستمبر کو ختم ہوچکی ہے۔

متعلقہ عنوان :