رائے ونڈ میں سڑک کنارے ،گنگا رام میں فرش پر زچگی کے واقعات انتظامیہ کی بے حسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں‘ میاں مقصود احمد
پنجاب میں دوہزارسے زائد افراد کے علاج کیلئے صرف ایک ڈاکٹرکا ہوناحکمرانوں کی بدترین کارکردگی کامظہر ہے‘امیر جماعت اسلامی پنجاب
ہفتہ 21 اکتوبر 2017 18:49
(جاری ہے)
بیشتر مریض تو اپنی باری آنے سے پہلے ہی اللہ کو پیارے ہو جاتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ محکمہ صحت اور ہسپتالوں کی انتظامیہ کی عدم توجہی کی وجہ سے سرکاری ہسپتالوںمیں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آتے ہیں۔
تربیت یافتہ عملے کا یہ حال ہے کہ بیت الخلا میں مریضوں کی خون الودہ چادریں دھوئی جاتی ہیں۔سیکورٹی گارڈز، آیا اور دیگر طبی عملے نے بخشش کے نام پر بھتہ خوری شروع کر رکھی ہے۔اگر کوئی انکار کر دے تو عملے کا رویہ انتہائی سخت ،ناروا اور مجرمانہ حد تک بے حسی کا مظاہرہ کیا جاتا ہے۔انہوں نے کہاکہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کل چار سو پروفیسر ز کی سیٹیںخالی پڑی ہیں۔محکمہ صحت کے اپنے اعداد و شمار کے مطابق جنرل کیڈر گریڈ اٹھارہ سے لیکر گریڈ بیس تک کی آٹھ ہزار سیٹیں پنجاب بھر میں خالی ہیں۔پنجاب میں آٹھ ہزار جنرل کیڈر اور چار ہزار سپیشلسٹ اور ٹیچنگ کیڈر کی سیٹیں خالی ہیں لیکن افسوسناک امریہ ہے کہ حکومت پنجاب اس معاملے پر توجہ دینے کو تیار نہیں۔مستحق مریض در در کی ٹھوکریں کھانے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے کہا کہ چلڈرن ہسپتال میں سہولیات کے فقدان کے باعث ڈائریا ،ملیریااور نمونیے سے مرنے والے معصوم بچوں کی تعدادمیں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا ہے۔ ہر سال چالیس ہزار بچے دل کی بیماری کے ساتھ پیدا ہو تے ہیں۔جبکہ ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے بچوںکے دل کی سرجری کے لئے کئی کئی سال کا وقت دے دیا جاتا ہے۔ہسپتال میں ڈاکٹروں کی کمی کو پورا کرنے کے لئے میڈیسن کے ڈاکٹرز سے کام لیا جا تا ہے۔ میاں مقصو د احمد نے کہا کہ اس حوالے سے قانون سازی ہونی چاہے کہ جو لوگ بھی حکومتی عہدوں پر آئیں انکے بچے اوروہ خود اپنا علاج سرکاری ہسپتالوں میں کروانے کے پابند ہو ں ۔ عوامی نمائندوں کو عوامی طرز زندگی اختیار کرنا چاہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع جنرل طلال بن عبداللہ آل سعود کی پاک فوج کے سربراہ جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات، دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی کراچی کے علاقے لانڈھی میں خودکش حملے کی مذمت
-
عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات کو زیر بحث نہیں لایا جا سکتا،سپیکر قومی اسمبلی
-
لاہور ہائیکورٹ کا ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات لاہور اور ڈپٹی ڈائریکٹر شیخوپورہ کو فوری تبدیل کرنے کا حکم
-
ورلڈ پریس فوٹو ایوارڈ: مردہ بچی کو تھامے فلسطینی خاتون کی تصویر کو
-
ٹوبہ ٹیک سنگھ ،باپ ،بھائی کے ہاتھوں قتل ہونے والی ماریہ کی ڈی این رپورٹ میں زیادتی کے شواہدنہیں ملے
-
پاکستان میں سال 2023 کے دوران موبائل فون صارفین کی تعداد میں 37 لاکھ کی ریکارڈ کمی
-
اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائیگا،دہشتگردوں سے مذاکرات نہیں ہونگے،اعظم نذیر تارڑ
-
رمضان شوگر مل ریفرنس کیس وزیراعظم شہبازشریف اور حمزہ شہبازکی حاضری سے معافی کی درخواست منظور
-
سپیکر پرلازم ہے کہ وہ آئین اور قانون کی پاسداری کریں،عمر ایوب
-
اقوام متحدہ میں فلسطین کی مکمل رکنیت کی قرارداد کو امریکہ نے ویٹو کر دیا
-
ایران پر اسرائیل کے حملے اور دھماکوں کے بعد پروازیں معطل
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.