کراچی میں رینجرز نے دہشت گر دی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ،کالعدم تنظیم کے 8دہشتگرد ہلاک

اتوار 22 اکتوبر 2017 10:30

کراچی میں رینجرز نے دہشت گر دی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا ،کالعدم تنظیم ..
کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22اکتوبر2017ء) :کراچی کے علاقے بہادر آباد میں رینجرز نے کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردی کا بڑا منصوبہ نا کام کر دیا ،کارروائی میں کالعدم تنظیم کے 8دہشت گرد ہلاک جبکہ رینجرز کے 2سکیورٹی اہلکار بھی زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹس کے مطابق دہشت گرد وں سے بھاری مقدار میں اسلحہ اور بار ودی مواد بھی زیر حراست میں لیا گیا ہے ۔دہشگرد شہر میں دھماکہ کرنا چاہتے تھے ۔جبکہ رینجرز نے بروقت کارروائی کر کے دہشتگردی کے بڑے منصوبے کو ناکام بنا دیا ۔ دہشتگروں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا ۔

متعلقہ عنوان :