مقبوضہ کشمیر،بھارتی پولیس نے بارہمولہ ،کپواڑہ اور دیگر مقامات سے 58 افراد گرفتارکر لئے

اتوار 22 اکتوبر 2017 12:30

سرینگر ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) مقبوضہ کشمیر میں خواتین کی چوٹیاں کاٹنے کے واقعات کے خلاف احتجاجی مظاہروں میں شرکت کرنے پربھارتی پولیس نے ضلع بارہمولہ سے 45افراد کو گرفتار کرکے ان کے خلاف مقدمات درج کرلیے ہیں۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بارہمولہ میں بھارتی پولیس کے ایک افسر نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ وہی نوجوان ہیں جو گذشتہ سال بھارتی فورسز پرپتھرائو کرنے میں پیش پیش تھے۔

انہوں نے کہا کہ ٹریٹوریل آرمی کے تین اہلکاروں کی مارپیٹ کرنے پر شیری کے علاقے سی18افراد کو گرفتار کیاجاچکا ہے۔ پولیس افسر نے کہا کہ سوپور کے علاقے ماز بگ سے 14افراد کو گرفتار کیا گیاہے۔ انہوں نے کہاکہ بارہمولہ ضلع میں ابتک چوٹیاں کاٹنے کے 11واقعات پیش آئے ہیں۔

(جاری ہے)

ادھر کپوارہ میں بھارتی پولیس نے چوکی بل کرالہ پورہ میں ٹریٹوریل آرمی کے ایک اہلکار پرتشدد کرنے کے الزام میں 10افراد کو گرفتار کیا ہے جبکہ دو گاڑیو ں کو بھی ضبط کیا گیاہے۔

ایس ایس پی کپوار نے صحافیوں کو بتا یا کہ کپوارہ میں چوٹیاں کاٹنے کے متعدد واقعات پیش آئے ہیں اور ریڈی چوکی بل میں جب ایک خاتون کی چوٹی کاٹنے کا واقعہ پیش آ یا تو لوگو ں نے ایک فوجی جوان کو اس میں ملوث قراردیکر اس کی ہڈی پسلی ایک کردی اور اس کو نیم مردہ حالت میں چھو ڑ دیا۔ بھارتی پولیس کا کہنا ہے کہ آخون محلہ اشبر نشاط میں بشارت مقبول،عاشق آخون اور اویس وانی کو گرفتار کیا گیا ہے۔