تھانہ پولیس کوٹلی کی کارروائی‘ بہارہ کہو سے چوری ہونے والی ٹیوٹا ہائی ایس برآمد‘ چھ ملزمان گرفتار

دیگر کارروائیوں کے دوران شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کر والوں کے خلاف مقدمات درج

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:30

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) تھانہ پولیس کوٹلی کی کارروائی‘ بہارہ کہو سے چوری ہونے والی ٹیوٹا ہائی ایس برآمد کر کے چھ ملزمان گرفتار کر لیے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج تفتیش شروع دیگر کارروائیوں کے دوران شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کر والوں کے خلاف مقدمات درج تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی چوہدری ذوالقرنین کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایس ایچ او تھانہ طاہر ایوب نے ہمراہ نفری کاروائی کرتے ہوئے بہارہ کہو سے چوری ہونے والی ٹیوٹا ہائی ایس نمبرRLD/1117برآمد کر کے محمدآزاد،عارف،سعید اقبال،زاہد محمود،عامر،گلفام،شبیرکو گرفتار کر کے ملزمان کے خلاف APC/411/34کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی جبکہ نیشنل ایکشن پلان کی خلاف ورزی کرنے اور شادی کی تقریبات پر ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کرنے پر دولہا فیصل ولد بشیر ساکن مندیاری،شاہد علی شاہ چوکی،ناصر مرزا ہاوسنگ سکیم،زین عارف ایکسچنج گلی کے خلاف APC/188/337/H2کے تحت مقد مات درج کر کے کاروائی شروع کر دی گئی -

متعلقہ عنوان :