چلتی بس میں نکاح کا ڈرامہ کر کے جعل ساز گروپ نے پوری بس کو لوٹ لیا

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:38

چلتی بس میں نکاح کا ڈرامہ کر کے جعل ساز گروپ نے پوری بس کو لوٹ لیا
 کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔22اکتوبر2017ء): بس لاہور سے کراچی جا رہی تھی کہ اچانک چلتی بس میں سے ایک شخص نے کھڑے ہو کر مسافروں کو مخاطب کیا اور کہا کہ میرے پاس خدا کا دیا سب کچھ ہے ،لیکن کچھ روز قبل میری بیوی کی بیماری کے باعث وفات ہو گئی لیکن میری ایک ہی بچی ہے جس کی میں اچھے گھر میں شادی کرنا چاہتا ہوں اور فرائض سے جلد سبکدوش ہونا چاہتا ہوں ،تو بس میں ایک مسافر نے اچانک کہا کہ میرے دو بیٹے ہیں ایک کی شادی ہو گئی ہے اور دوسرے بیٹے کی شادی میں کرنا چاہتا ہوں اور جس کی میں شادی کرنا چاہتا ہوں یہ ڈاکٹر ہے لڑکی کے والد نے کہا کہ مجھے رشتہ منظور ہے ۔

پھر اچانک سے ایک مولوی صاحب اٹھ کھڑے ہوئے اور کہا کہ اگر آپ دونوں کو اس پر اعتراص نہ ہو تو ہم ان دونوں بچوں کا نکاہ اسی بس میں کر کے اپنے سفر کو مبارک بنا سکتے ہیں ۔

(جاری ہے)

جس پر کچھ مسافروں نے ان کو مشورہ دیا کہ آپ نکاہ پڑوا دیں تو مولوی صاحب فورا سے رضا مند ہو گئے اور دونوں کا نکاہ کروا کر لڑکی کے والد کو منہ میٹھا کرنے کے لئے لڈو لینے کے لئے بھیجا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق لڑکی کے والد راستہ میں بس کھڑی کروا کر لڈو اور مٹھائی لے کر آئے ،لڑکی کے والد نے لڈو کے اوپر کچھ لگا دیا ،لڈو تمام مسافر سمیت بس کنڈیکٹر نے بھی کھائے لیکن لڈو کھانے کے بعد تمام مسافروں اور بس کنڈیکٹر کی اگلے روز 8بجے کی قریب انکھ کھلی دیکھا کہ نکاہ خواں مولوی،ڈاکٹرکے والد اور ڈاکٹر،لڑکی کے والد اور لڑکی، سب مسافروں سے سمان ،زیورات ،روپے،موبائل فون لے کر غائب تھے جس پر سب حیران ہو گئے کہ یہ سب ڈرامہ کیا جا رہا تھا ۔