ویمن یونیورسٹی مردان میں یوتھ کارنیوال کیلئے ٹرائلز

اتوار 22 اکتوبر 2017 13:41

مردان۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء)ویمن یونیورسٹی مردان میں یوتھ کارنیوال کیلئے نعت خوانی، گانوں کے مقابلے ، چیس، ٹیبل ٹینس، باسکٹ بال اور مضمون نگاری (اٴْردو، انگلش) کے ٹرائلز کا انعقاد ہوا۔

(جاری ہے)

ان مقابلوں میں یونیورسٹی کی طالبات نے حصہ لیا ان مقابلوں میں جیتنے والی طالبات کو یوتھ کارنیوال انٹر یونیورسٹی مقابلوں میں شرکت کا موقع مل سکے گا‘وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر غزالہ یاسمین نے اس پروگرام کو بہت سراہا اور خواہش ظاہر کی کہ طالبات کیلئے اس طرح کی غیر نصابی سرگرمیاں ہونی چاہئیں اور ویمن یونیورسٹی مردان اس طرح کے مقابلوں میں مزید حصہ لے گی۔