قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کی (آج) دوبارہ انجیو گرافی ہوگی

عبد القوی کا جسمانی ریمانڈ بھی ختم ،ْ (آج )عدالت میں پیش کیا جائیگا

اتوار 22 اکتوبر 2017 14:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) قندیل بلوچ قتل کیس کے ملزم مفتی عبدالقوی کی (آج)پیر کو دوبارہ انجیو گرافی ہو گی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز انجیو گرافی میں مفتی عبدالقوی کے دل کا بایاں والو بلاک پایا گیا تھا جس پر مفتی عبدالقوی کی اتوار کو دوبارہ انجیو گرافی ہو گی،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق میڈیکل ٹیم مفتی عبدالقوی کو اسٹنٹ ڈالنے کا فیصلہ بھی(آج) پیر کو کرے گی ،مریض کی صحت یابی تک ڈسچارج نہیں کر سکتے ،نجی ٹی وی کے مطابق مفتی عبدالقوی کا 4 روزہ جسمانی ریمانڈ ختم گیا پولیس ملزم کو جسمانی ریمانڈ کیلئے پیر کو عدالت پیش کریگی۔

متعلقہ عنوان :