مسلم لیگ( ن) کی حکومت آزادکشمیرکو معاشی اور اقتصادی لحاظ سے خوشحال خطہ بنائے گی‘وزیر سپورٹس

سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے آزادکشمیرکوسی پیک کاحصہ بناکر کشمیریوں پربڑااحسان کیا‘چوہدری محمد سعید

اتوار 22 اکتوبر 2017 14:31

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) آزادکشمیرکے وزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچرچوہدری محمدسعید نے کہاہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت آزادکشمیرکو معاشی اور اقتصادی لحاظ سے خوشحال خطہ بنائے گی۔ اس مقصد کے لیے میرپورمیں پاکستان کاآٹھواں بڑاصنعتی زون قائم کیاجارہاہے۔ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف نے آزادکشمیرکوسی پیک کاحصہ بناکر کشمیریوں پربڑااحسان کیا۔

سی پیک منصوبہ کے تحت مانسہرہ مظفرآباد میرپورروڈ کی تکمیل سے آزادکشمیر تعمیروترقی کے ٹریک پرگامزن ہوجائے گا۔ آزادکشمیرمیں بے روزگاری کے خاتمے کے لیے بڑی صنعتوں کے ساتھ ساتھ چھوٹی صنعتوں کوبھی فروغ دیاجائے گا۔ اگلے چار سال تک خطہ میں انقلابی اقدامات اٹھائیں گے جس سے عام لوگوں کو ان کی دہلیز پرفائدہ ہوگا۔

(جاری ہے)

ان خیالات کااظہار انھوں نے Sarim Energy Solar Hybrid Solutions کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

تقریب سے انجمن تاجراں کے چوہدری محمدنعیم اورمحمدذکاء نے بھی خطاب کیاجبکہ تقریب میں حکیم مجید، تنویرغازی، شیخ حمید الحق، سکندرلطیف، ظہیرصابر، عبدالرئوف، ارشد، خالد محمود ودیگرافرادبھی موجود تھے۔وزیرسپورٹس یوتھ اینڈ کلچر چوہدری محمدسعید نے کہاکہ سابق وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف کی حکومت نے پاکستان میں انرجی کے شعبہ میں کوبالخصوص ترقی دی جس کے باعث پاکستان میں لوڈشیڈنگ میں خاطرخواہ کمی واقع ہوئی ۔

دسمبر2017تک بجلی کے کرائسز میں مزید کمی ہوگی۔وفاق اورآزادکشمیرمیں مسلم لیگ ن کی حکومتیں لوگوں کے بنیادی مسائل حل کررہی ہیں اور عوام کودرپیش چینلجز سے نکالنے کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ میرپورکے اندر انٹرنیشنل سٹینڈرڈ کے مطابق سڑکات تعمیر کررہے ہیں، منگلاانٹری پوائنٹ پرمعیاری سولرلائٹس اورشجرکاری بھی کررہے ہیں ۔

شہرمیں بھی مزیدسولرلائٹس لگارہے ہیں۔ حکومت پاکستان نے آزادکشمیرکے ترقیاتی بجٹ کودوگناہ کرکے کشمیریوں پر احسان عظیم کیاہے جوسابق وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف کی کشمیریوں کے ساتھ والہانہ محبت کامنہ بولتاثبوت ہے۔ وزیراعظم آزاد کشمیرراجہ محمدفاروق حیدرخان میرپورکی تعمیروترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اور فنڈز فراہم کررہے ہیںان کے ویژن کے مطابق میرپورشہرکوبین الاقوامی نوعیت کاشہربنائیں گے۔

متعلقہ عنوان :