بے نظیربھٹوشہیدمیڈیکل کالج کے طلباء وطالبات نے تعلیمی اور عملی میدان میں اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرکے جوادارہ کانام روشن کیاہے‘سیکرٹری ہیلتھ

اداکارے کی کامیابی پر سابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرمیاں عبدالرشید اور کالج کے جملہ پروفیسرحضرات اور فیکلٹی ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں ‘میجرجنرل خالد حسین اسد

اتوار 22 اکتوبر 2017 14:31

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء)آزادجموںوکشمیر کے سیکرٹری ہیلتھ سروسز میجرجنرل خالد حسین اسد نے کہاہے کہ محترمہ بے نظیربھٹوشہیدمیڈیکل کالج کے طلباء وطالبات نے تعلیمی اور عملی میدان میں اعلیٰ کارکردگی کامظاہرہ کرکے جوادارہ کانام روشن کیاہے اس پرسابق پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرمیاں عبدالرشید اور کالج کے جملہ پروفیسرحضرات اور فیکلٹی ممبران مبارکباد کے مستحق ہیں ۔

پاک آرمی میں بطور کیپٹن ڈاکٹر باسط جاوید،کیپٹن ڈاکٹر ہارون مرتضیٰ اورکیپٹن ڈاکٹر سعید شفاعت مزیدمحنت کریں اور پاک آرمی میں بطور ڈاکٹر دکھی انسانیت کی خدمت کواپنااولین شعاربنائیں۔ AMC ایبٹ آباد سے ٹریننگ کے دوران ڈاکٹر باسط جاوید کوبیسٹ کیڈٹ کاایوارڈ ملنے سے ایم بی بی ایس کالج کانام روشن ہواہے۔

(جاری ہے)

وہ یہاں محترمہ بے نظیربھٹوشہیدمیڈیکل کالج میرپورکے پہلی کلاس کے فارغ التحصیل طالبعلم ڈاکٹرباسط جاوید کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔

اس موقع پربانی پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر میاں عبدالرشید، پرنسپل ڈاکٹر آفتاب ترابی، ایم ایس ڈاکٹر فاروق احمدنور، ڈاکٹرطارق مسعود سمیت کالج فیکلٹی کے ممبران بھی موجود تھے۔ انھوںنے پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر میاں عبدالرشید اور کالج فیکلٹی کی کاوشوںکوزبردست الفاظ میں سراہتے ہوئے کہاکہ پروفیسر میاں عبدالرشیدنے حقیقی معنوںمیں زیرتعلیم طلباء وطالبات کی تعلیم وتربیت پرجس طریقے سے توجہ دی ہے اس کاپھل انھیںمل رہاہے۔

انھوں نے کہاکہ آزادکشمیرمیں میڈیکل ایجوکیشن کامعیارپاکستان کے دیگر کالجوں کے برابر ہے۔ آزادکشمیرکے میڈیکل کے طلباء وطالبات کی معیاری تعلیم میں کالج فیکلٹی کابڑااہم رول ہے۔ انھوں نے کہاکہ محترمہ بے نظیر بھٹوشہید میڈیکل کالج کے فارغ التحصیل ڈاکٹرز نے پاک آرمی کوجوائن کرکے جوکامیابیاں حاصل کی ہیں ان سے مزیدتوقع ہے کہ وہ میڈیکل اور عسکری شعبہ میں اپنی صلاحیتوں کالوہامنوائیں گے۔ انھوں نے پاک آرمی میں تربیت مکمل کرنے والے کیپٹن ڈاکٹرز کو مبارکباد دی ۔اس موقع پرانھوں نے بہترین کیڈٹ کاایوارڈ حاصل کرنے پرکیپٹن ڈاکٹرباسط جاوید کوشیلڈدی جبکہ کیپٹن ڈاکٹر ہارون مرتضیٰ اورکیپٹن ڈاکٹر سعید شفاعت کو بھی شیلڈز دیں۔