سڑکوں پر بچوں کی پیدائش نے پنجاب کے حکمرانوں کے صحت سے متعلق دعوئوں کا پول کھول دیا ہے‘سعدیہ سہیل رانا

پنجاب میں صحت کا شعبہ مسلسل بدحالی کا شکار ہے، تعلیم اور صحت کا شعبہ حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں‘کارکنوں سے گفتگو

اتوار 22 اکتوبر 2017 15:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سعدیہ سہیل رانا نے کہا ہے کہ سڑکوں پر بچوں کی پیدائش نے پنجاب کے حکمرانوں کے صحت سے متعلق دعوئوں کا پول کھول دیا ہے، پنجاب میں صحت کا شعبہ مسلسل بدحالی کا شکار ہے، تعلیم اور صحت کا شعبہ حکمرانوں کی ترجیحات میں شامل نہیں۔

(جاری ہے)

اپنے دفتر میں کارکنوں کے وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں کی مخدوش صورت حال کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ایک بستر پر تین، تین مریض پڑے ہوتے ہیں اور کوئی ان کے دکھ میں شریک ہونے والا نہیں ہے۔

اس طرح حکومت پنجاب نے پہلے سکولوں کو نجی شعبے کے حوالے کر کے ان کا بیڑا غرق کیا ہے اور اب سرکاری اسپتالوں کو اپنے من پسند افراد کو ٹھیکوں پر دے رہے ہیں۔ ن لیگی حکومت پورے ملک کو ٹھیکے پر دے کر اداروں کا ستیاناس کرنا چاہتی ہے۔ لیکن تحریک انصاف حکمرانوں کی من مانیوں پر نظر رکھے ہوئے ہے اور اُن کو ظالمانہ اقدام نہیں کرنے دے گی۔

متعلقہ عنوان :