آزادکشمیر الیکشن ٹربیونل نے چودھری پرویز اشرف کی الیکشن پٹیشن قابل سماعت قرار دی

اتوار 22 اکتوبر 2017 15:10

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) آزادکشمیر الیکشن ٹربیونل نے چودھری پرویز اشرف کی الیکشن پٹیشن قابل سماعت قرار دی، آئندہ تاریخ سماعت 27 اکتوبر مقرر کردی ، پیشی کے موقعہ پر گوہان کو طلب کرلیاگیا، تفصیلا تکے مطابق ممبراسمبلی وقاراحمد نور نے الیکشن ٹربیونل میرپور میں استدعا کی تھی جس میں موقف اپنایا تھا کہ چودھری پرویز اشرف کے الیکشن پٹیشن ناقابل سماعت اور ناقبل رفتار ہے ۔

(جاری ہے)

لہذا اسے خارج کیاجائے ۔ جس پر عدالت نے دونوں فریقین کے وکلاء کی بحث کے بعد چودھری پرویز اشرف کی الیکشن پٹیشن کو قابل سماعت قراردیدیا ۔ چودھری پرویز اشرف کی جانب سے خا لد رشید ایڈووکیٹ اور خالد یوسف ایڈووکیٹ پیش ہوئے جبکیہ وقار احمد نور کی جانب سے شیخ مسعود ایڈووکیٹ نے پیروی کی ۔