ایف بی آر کو ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مارکیٹوں کے سروے میں ہر طرح کی مدد فراہم کرینگے ،آل پاکستان انجمن تاجران

اتوار 22 اکتوبر 2017 15:41

لاہور۔22 اکتوبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ایف بی آر ٹیکس نیٹ بڑھانے کیلئے مارکیٹوں میں سروے کرے ہر طرح کی مدد فراہم کرینگے،جاری ایک بیان میں آل پاکستان انجمن تاجران صدر اشرف بھٹی نے کہا کہ اداروں کی جانب سے پالیسیاں مرتب کرتے وقت اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت اور اتفاق رائے کو اہمیت دی جانی چاہئے اور پالیسیاں معیشت کیلئے فائدے میں بنائی جانی چاہئیں۔

(جاری ہے)

اشرف بھٹی نے کہا کہ لاہور کی بہت سی مارکیٹوں میں تاجر ٹیکس نیٹ میں نہیں ہیں ، اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے بعد پالیسی مرتب کی جا نی چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ ایف بی آر والے مارکیٹوں کا سروے کریں ہم ان کا ساتھ دیں گے ۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ود ہولڈنگ ٹیکس ختم کیا جائے ، ٹیکسز کی شرح میں رعایت کے ساتھ سہولیات بھی دی جائیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر حکومت نے ٹیکسز کے ذریعے قومی آمدنی میں اضافہ کرنا ہے تو پہلے سے ٹیکس ادا کرنے والوں پر ٹیکسز کا مزید بوجھ ڈالنے کی بجائے نئے لوگوں کو ٹیکس کے دائرے میں لایا جائے۔

متعلقہ عنوان :