زیادہ تر حادثات کم عمری کے باعث ہوتے ہیں والدین اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل ہر گز نہ دیں

ٹریفک انچارج بھمبر چوہدری محمد شبیر کی میڈیا سے گفتگو

اتوار 22 اکتوبر 2017 15:51

جاتلاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) زیادہ تر حادثات کم عمری کے باعث ہوتے ہیں والدین اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل ہر گز نہ دیں، ذرہ سی غفلت عمر بھر کیلے پرشانی کا سامنا بن جاتی ہے موٹر سائیکل ڈارئیور ہملٹ کا استعمال لازمی کریں نوجوان نسل ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہے ان کی دیکھ بھال ہمارے فرائض میں شامل ہے بدوں کاغزات اور بغیر ہلمٹ ڈورائنگ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیںان خیالات کا اظہار ٹریفک انچارج بھمبر چوہدری محمد شبیر نے جاتلاں کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انھوں نے کہا کہ جان بڑی قیمتی ہے یہ صرف زندگی میں ایک بار ہی ملتی ہے اپنی جان کی حفاظت کیلے ہمیں اپنا رول ادا کرنا ہو گا والدین اپنے بچوں پر خصوصی توجہ دیں اور کم عمر بچوں کو ہر گز موٹر سائیکل نہ دیں