گوجرخان کو ضلع بنانے کے حوالہ سے اہلیان گوجرخان کو جلد بڑی خوشخبری ملے گی ، راجہ جاوید اخلاص

اتوار 22 اکتوبر 2017 17:10

کلرسیداں ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) وفاقی پارلیمانی سیکرٹری راجہ جاوید اخلاص نے کہا ہے کہ اہلیان گوجرخان کو جلد بڑی خوشخبری ملے گی گوجرخان کو ضلع بنانے کے لیئے آبادی پوری کرنے کی غرض سے انہوں نے حکومت پنجاب کو ایک نئی تحصیل کے قیام کی تجویز دے دی ہے ، جس کے لیے دولتالہ کا نام فائنل ہوا ہے ، گوجرخان میں منعقدہ سماجی تقریب کے دوران اے پی پی سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی قیادت قانون کا سامنا کرنے سے نہیں کتراتی بلکہ انگلینڈ سے اپنی بیمار اہلیہ اور ساس کو بستر علالت پر چھوڑ کر میاں نواز شریف ، مریم نواز اور ان کے شوہر کپٹن صفدر ہر تاریخ پیشی پر عدالتوں میں پاکستان حاضر ہوتے ہیں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کی حکومت 2018 تک اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، مسلم لیگ میں فارورڈ بلاک بنانے کی خبروں کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں البتہ اختلاف رائے جہموری عمل کا حصہ ہے،انہوں نے کہا کہ ملکی سیاست میں پنڈی کا رول ہمیشہ ہر دور میں اہم رہا آئیندہ بھی مسلم لیگ کو پنڈی سے نمایاں کامیابی ملے گی۔