ایس ایم ای بزنس سلوشنز کا ملکی ترقی میں نمایاں کردار ہے گورنر سندھ

معیشت کے فروغ کیلئے تاجروں کو ایک چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کررہے ہیں ولی اللہ خان

اتوار 22 اکتوبر 2017 17:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا کہ ایس ایم ای بزنس سلوشنز ملکی وتجارتی ترقی میں نمایاں کردار ادا کررہی ہے اور چھوٹے تاجروں کیلئے ون ونڈو آپریشنز سمیت بہت سی معیاری سروسز فراہم کررہی ہے۔ ایس ایم ای بزنس سلوشنز غیر ملکی سرمایہ کاروںکیلئے بھی ایسی جامع معاشی پالیسی ترتیب دے جو اسٹیٹ بینک کے قوانین سے ہم آہنگ ہو جس کے تحت غیر ملکی سرمایہ کاروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی طرف راغب کیا جاسکے ۔

محمد زبیر نے کہا کہ اسٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافے کیلئے ای ایم ای بزنس سلوشنز تجاوزیر مرتب کرکے سیمینار ز کا انعقاد کرائے۔ حکومت سندھ ایس ایم ای بزنس سلوشنز کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی وہ گزشتہ روز گورنر ہاس میں ایس ایم ای بزنس سلوشنز کے سی ای او ولی اللہ خان کی قیادت میں پانچ رکنی وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وفد میں رضی اللہ خان ، مظہر رشید ، صنم حسین اور شکیل قمبرانی شامل تھے۔

اس موقع پر ایس ایم ای کے سی ای او ولی اللہ خان نے گورنر سندھ کو اپنے ادارے کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی جس پر گورنر سندھ نے ایس ایم ای ٹیم کاشکریہ ادا کیا۔ ایس ایم ای بزنس سلوشنز کے سی ای او ولی اللہ خان نے کہا کہ ملکی ترقی کے لئے تاجروں کو ایک چھت تلے تمام سہولتیں فراہم کررہے ہیں۔ پاک چین اقتصادی راہداری سے استفادہ حاصل کرنے کیلئے تاجروں کو ابھی سے تیاری شروع کرنی چاہئے۔ رضی اللہ خان اور مظہر رشید نے ملکی معاشی پالیسی کے تحت مرتب کردہ تجاویز سے گورنر سندھ کو آگاہ کیاجبکہ صنم حسین نے ایس ایم ای بزنس سلوشنز کی کارکردگی پر پریذنٹیشن دی ۔

متعلقہ عنوان :