ایل ڈی اے سٹی فیز ون میں ترقیاتی کام موضع سدھڑ سے شروع ‘ رواں بجٹ میں دو ارب روپے مختص

صنعتی یونٹوں کو متبادل جگہ کی فراہمی ‘ مقامی زمینداروں کی طرف سے پیش کی جانے والی اراضی بھی حاصل کرنے کا فیصلہ

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل زاہد اختر زمان کی ہدایت پر ادارے کے انجینئرنگ ونگ نے نئی رہائشی سکیم ایل ڈی اے سٹی فیز ون میں ترقیاتی کام شروع کر دئیے ہیں ۔ترقیاتی کاموں کا آغاز موضع سدھڑ سے کیا گیا ہے جہاں 300فٹ چوڑی نئی سڑک کی تعمیر شروع کر دی گئی ہے جبکہ 150فٹ چوڑی ایک اور سڑک کی تعمیر کے لئے اراضی کی نشاندہی کی جا رہی ہے اور اس موضع میں واقع صنعتی یونٹوں کو متبادل جگہ فراہم کی جا رہی ہے -رواں مالی سال کے بجٹ میں ایل ڈی اے سٹی کے ترقیاتی کاموں کے لئے دو ارب روپے مختص کئے گئے ہیں -31ہزار کنال اراضی پر محیط ایل ڈی اے سٹی کا فیز ون پانچ سیکٹروں پر مشتمل ہے ۔

ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کاموں کے لئے تیار کئے گئے پی سی ون کے تحت اس سکیم میں سڑکوں ‘واٹر سپلائی ‘سیوریج ‘بجلی کے نظام اور دیگر انفراسٹرکچر کی تعمیر پر مجموعی طور پر 30ارب روپے سے زائد رقم خرچ کی جائے گی ۔

(جاری ہے)

لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ایل ڈی اے سٹی کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے موجودہ ڈویلپمنٹ پارٹنرز کے سا تھ ساتھ مقامی زمینداروں اور مزید نئے ڈویلپمنٹ پارٹنرز کی طرف سے برا ہ راست پیش کی جانے والی اراضی بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایل ڈی اے سٹی کے موجودہ پانچوں ڈویلپمنٹ پارٹنرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ سکیم کے لئے اراضی کے حصول کا کام مزید تیز کریں اور اس مقصد کے لئے تمام ذرائع بروئے کا ر لائیں۔ ایل ڈی اے سٹی سکیم کے گیٹ دومقامات پر تعمیر کئے جائیں گے ۔ ایک گیٹ فیروز پورروڈ سے موضع سدھڑ تک تعمیر کی جانے والی نئی سڑک اوردوسرافیروز پور روڈ سے نہر کے ساتھ ساتھ سکیم میں داخل ہونے والی سڑک پر تعمیر کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :