عمران خان بنی گالہ سے وزیراعظم ہاوس منتقل ہونے کیلئے ہر کام کو تیار ہے،بلاول بھٹو
میاں صاحب کی ترقی دھوکا اور خان صاحب کی تبدیلی جھوٹ ہے،چار سال میں خیبرپختونخوا حکومت نے کوئی اسپتال نہیں بنایا۔ ڈاکٹرز،نرسیں اور اساتذہ سب احتجاج کررہے ہیں،خیبرپختونخوا میں میگا کرپشن کی تحقیقات کیوں نہیں ہورہی پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پشاورمیں جلسہ سے خطاب
اتوار 22 اکتوبر 2017 18:30
(جاری ہے)
۔ ترقی ملک نہیں شریف خاندان اور ان کے ساتھیوں کے اثاثوں میں آئی ہے۔پشاور میں قومی اسمبلی کے حلقہ این چار ضمنی انتخاب کے حوالے منعقدہ جلسے سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو پی ٹی آئی اور ن لیگ پر جم کربرسے۔
انکاکہنا تھا کہ پی ٹی آئی اور ن لیگ کی حکومت نے سیاست کو گندا کردیا ہے۔ میاں صاحب کی ترقی دھوکا اور خان صاحب کی تبدیلی جھوٹ ہے انہوں نے کہا کہ عمران خان کے پاس کوئی نظریہ نہیں ہے ۔ ایسا شخص جسے اپنی زبان پر قابو نہیں وہ ملک کی رہنمائی کیسے کرسکتاہے۔ نوے دن میں تبدیلی لانیوالاعوام کی زندگی میں کیاتبدیلی لائی بلاول بھٹو نے کہا بلین ٹری منصوبے سے صوبے میں ہریالی نہیں آئی۔ چار سال میں خیبرپختونخوا حکومت نے کوئی اسپتال نہیں بنایا۔ ڈاکٹرز،نرسیں اور اساتذہ سب احتجاج کررہے ہیں ۔ سندھ میں اسپتال اور ٹراما سینٹر بن رہے ہیں،جہاں مفت علاج کیا جارہا ہے۔بلائول کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں میگا کرپشن کی تحقیقات کیوں نہیں ہورہی دوسروں پر کرپشن کے الزامات لگا کر خود کو فرشتہ ثابت کرنا چاہتے ہیں ۔بلاول نے کہا کہ میاں صاحب کی نااہل ترین حکومت نے عوام کو صرف دھوکہ دیا ہے کوئی ایک طبقہ بتائیں جو انکی پالیسی سے خوش ہو۔ترقی سے غربت کم اور برآمدات بڑھتی ہیں ۔ پاکستان میں کسان،محنت کش ،ملازمین اور پینشنرز سمیت سب پریشان ہیں ۔ کسانوں کو ان کی فصلوں کی قیمت نہیں مل رہی۔ ملک میں ترقی ہونے کا جھوٹا دعوی ٰکیا جارہا ہے ۔ سچ تو یہ ہے کہ ملک میں نہیں میاں صاحب کے اثاثوں میں ترقی ہورہی ہے۔ انکاکہنا تھا کہ کے پچھلے 4 سال میں اخلاقیات کا جنازہ نکال دیا گیا ہے۔ اب وقت آگیا کہ کو سوچ سمجھ کر فیصلہ کرنا ہوگا۔ پشاور کے عوام کو چھبیس تاریخ کو گالم گلوچ کی سیاست والوں کو شکست دینا ہے۔ انہوں نے این اے چار کے تمام مسائل حل کیے جانے کی یقین دہانی کرائی۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.