عمرکوٹ، تاریخی قلعے کی دیواریں پوسٹرز اور نعروں سے بھر گئیں

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:30

عمرکوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء)عمر کوٹ کے تاریخی قلعے کی دیواریں پیپلز پارٹی کے عہدیدارنے پوسٹرز اور نعروں سے بھر دیں، وزیرثقافت سندھ نے نوٹس لیتے ہوئے پوسٹرہٹانے کی ہدایت جاری کردی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات عمر کوٹ کے تاریخی قلعے کی دیواروں پر پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کے پوسٹرز لگا کر اور رنگ سے نعرے لکھ کر قلعے کی دیوار کو داغدار اورکالا کردیا گیا ،جس وجہ سے قلعے کی دیواروں کی خوبصورتی ختم ہو گئی ہے۔میڈیا پر خبر آتے ہی ثقافت اور سیاحت کے وزیر سردار علی شاہ نے نوٹس لیا اور دیواروں سے فوری طور پرپوسٹرز ہٹانے کی ہدایت جاری کی تاہم دیواروں پر رنگ سے لکھے گئے نعروں کے حوالے سے کوئی احکامات جاری نہیں کیے گئے۔