صوابی میں ٹیچر ٹیلنٹ ایوارڈ کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:31

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء)گورنمنٹ ہائی سکول ترلاندی میں ٹیچر ٹیلنٹ ایوارڈ کے سلسلے میں ایک پر وقار تقریب زیرصدارت پرنسپل محمد طاہر باچا منعقد ہوئی ،،تقریب میں ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی ،تحصیل رزڑ کے ناظم غلام حقانی ،ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر جہانگیر خان ،پروفیسر عالم شیر ،ارشدعلی ایڈوکیٹ ،تحریک انصاف صوابی کے صدر انورحقداد اور عمائدین علاقہ نے شرکت کی ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر قومی اسمبلی عثمان خان ترکئی نے کہا کہ آج ہمارے لئے خوشی کا دن ہے کہ ترلاندی ہائی سکول نے سالانہ میٹرک امتحان میں بہتر کارکردگی دکھائی اور خیبرپختونخوا کی بہترین سکولوں کی صف میں شامل ہوگئی ،سکول سٹاف سے توقع رکھتا ہوں کہ آئندہ سال بھی وہ اسی جذبے کے ساتھ کام کرتے رہیں گے ۔

(جاری ہے)

آخر میں سکول پرنسپل اور اساتذہ کرام ٹیچر ٹیلنٹ ایوارڈ اور انعامات تقسیم کئے اور طالب علم ساجد علی کو میٹرک میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے پر لیپ ٹاپ دیا گیا۔