صوابی ‘ پولیس کی جانب سے منشیات اور آئس کے خلاف تحصیل رزڑ کے علاقے کالوخان میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد

اتوار 22 اکتوبر 2017 18:31

صوابی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) پولیس کی جانب سے منشیات اور آئس کے خلاف تحصیل رزڑ کے علاقے کالوخان میں حجرہ سلمان ولی میں گرینڈ جرگہ کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں ڈی ایس پی سرکل رزڑ شاہ ممتاز کان ،ایس ایچ او کالو خان شفیع الرحمن ،سماجی کارکن سلمان ولی، تحصیل نائب ناظم حافظ بلال ،کامران ایڈوکیٹ،نعیم ایڈوکیٹ،ڈی آر سی ممبر مکرم شاہ،ناظم عزیز احمد،ناظم سجاد علی،علماء کرام ،وکلاء اور علاقہ عمائدین نے شرکت کی ،اس موقع پر سماجی کارکن سلمان ولی نے علاقے میں جرائم اور منشیات کی روک تھام کے لئے پولیس چوکی کے لئے ایک کنال اراضی مفت دینے کا اعلان کیا ، ڈی ایس پی رزڑ شاہ ممتاز خان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ منشیات،سود،انڈرپلئی اور ہوائی فائرنگ جیسے ناسور جرائم کی بیخ کنی کیلئے عوام اور پولیس یک جان ہونا ضروری ہے ، پولیس نے ضلع میں کم نفری کے باوجود پورے علاقے کاکنٹرول سنبھال لیا ہے ،تقریب سے شرکاء نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ میں ہوائی فائرنگ کرنے والوں کے ساتھ ہر قسم تعلقات ختم کر دیں گے اور دیگر آئس نشہ اور چیزوں کے خلاف اکھٹے سب مل کر پولیس کے ساتھ تعاون کریں گے، انہوں نے کہا کہ جرائم کرنے والوں کا سوشل بائیکاٹ کیا جائے گا کیونکہ امن کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا، چند جرائم پیشہ لوگوں کی وجہ سے پورا معاشرہ مسائل سے دوچار ہے ،انہوں نے کہا آج کے بعد علاقے کا کوئی بھی شخص جرائم پیشہ لوگوں کی نہ حمایت کرے گااور نہ ہی تھانے اور کچہری کی سطح پر قانون شکن لوگوں کی حمایت ہوگی۔

متعلقہ عنوان :