وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کی ترکش لڑاکا ہیلی کاپٹر ٹی129میں آزمائشی پرواز

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:01

استنبول ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ترکی کی دفاعی پیداوار کی صنعت دنیا کی بہترین صنعت ہے،جس کا کوئیمقابل نہیں ہے۔ اتوار کو ڈی ایٹ کانفرنس میں شرکت کے بعد وطن واپسی سے قبل ترکش لڑاکا ہیلی کاپٹر ٹی129میں آزمائشی پرواز کی اور اسے متاثر کن اور اچھی مشین قرار دیا۔ آزمائشی پرواز کے بعد پاکستانی اور ترک میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ ترک ہوابازی کی صنعت قابل تعریف ہے، جبکہ اس کے ساتھ ساتھ ترک رجب طیب اردوان کی دفاعی پیداوار کے حوالے سے کامیابیاں بھی لائق تحسین ہیں۔

ٹی129 ہیلی کاپٹر کی خریداری کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہماری فوج اس ہیلی کاپٹر کا جائزہ لے رہی ہے اور ہم اس کے معاہدے اور شرائط پر بات چیت کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

قبل ازیں انہوں نے ہیلی کاپٹر کا معائنہ کیا جہاں انہیں ترک ہوابازی کے محکمہ کے اعلی حکام نے ہیلی کاپٹر کی تینیکی مہارتوں سے آگاہ کیا ۔ ترک ایرو سپیس انڈسٹریز کے صدر اور چیف ایگزیکٹو آفیسر تیمل کوتل نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹی129ہیلی کاپٹر ایک کم وزن اور میزائلوں اور گن سے لیز ہیلی کاپٹر ہے، یہ چوتھا اور موثر ہے،انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان مضبوط دفاعی تعلقات ہیں اور دفاعی پیداوار کے شعبہ میں بھی تعاون کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :