موٹر وے ٹول پلازہ پرکھڑی کارکو پیچھے سے آنے والی بے قابو بس نے ٹکر مار دی ،2بچے جاں بحق ،والدین شدید

حادثہ بس کی بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ،پولیس نے ڈرائیو رکو حراست میں لے کر کارروائی شروع کر دی

اتوار 22 اکتوبر 2017 19:40

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2017ء) ٹول پلازہ پرکھڑی کارکو پیچھے سے آنے والی بے قابو بس نے ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 2بچے جاں بحق جبکہ والدین شدید زخمی ہوگئے ،پولیس نے بس ڈرائیو رکو حراست میں لے لیا۔

(جاری ہے)

بتایاگیا ہے کہ موٹر وے ٹول پلازہ پرکھڑی کارکو پیچھے سے آنے والی تیز رفتار بس نے ٹکر ماردی جس کے نتیجہ میں کار میں سوار دو بچے ریحا ن اور صائمہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ان کے والدین شدید زخمی ہوگئے جنہیںطبی امداد کیلئے جناح ہسپتال منتقل کردیاگیا ۔ بتایا گیا ہے کہ حادثہ بس کے بریک فیل ہونے کے باعث پیش آیا ۔موٹروے پولیس نے بس ڈرائیور کو حراست میں لے کر تھانے منتقل کردیا ۔

متعلقہ عنوان :