امریکی صدر ٹرمپ نے تہران کو متحد کردیا،ایرانی وزیر خارجہ

ٹرمپ کی ایران مخالف تقریر سے خوش ہیں،جس نے عوام کوایک دوسرے سے جوڑ دیا ہے،جواد ظریف

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:31

تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء) ایران کے وزیر خارجہ جواد ظریف نے کہا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی حالیہ تقریر نے ایران کو متحد کردیا۔امریکی ٹی وی کو انٹرویو میںایرانی وزیر خارجہ نے کہاکہ ٹرمپ کی ایران مخالف تقریر سے خوش ہیں،جس نے عوام کوایک دوسرے سے جوڑ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایٹمی معاہدہ صرف تہران اور واشنگٹن کے درمیان نہیں ہوا ۔

(جاری ہے)

ٹرمپ جو بھی پالیسی اپنانا چاہیں اپنائیں اس کا دوسروں سے کوئی تعلق نہیں ۔جواد ظریف نے کہا کہ واشنگٹن عالمی قوانین کا پابند ہے تو اسے سلامتی کونسل کی قرار داد کی پابندی کرنا چاہیے جو امریکی حکومت کو جامع ایٹمی معاہدے پر عمل درآمد کا پابند بناتی ہے۔انہوںنے واضح کیا کہ ٹرمپ نے 11 ستمبر، القاعدہ اور داعش کے قیام اور دوسرے تمام معاملات جن میں امریکی اتحادیوں کے ہاتھ دکھائی دیتا ہے، ایران کو قصور وار ٹھہرانے کی کوشش کی ہے۔

متعلقہ عنوان :