اب شمالی کوریا سے ثابت قدمی سے نمٹا جائے گا،جاپانی وزیر اعظم شینزو آبے

اتوار 22 اکتوبر 2017 20:31

ٹوکیو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اکتوبر2017ء)جاپان کے پارلیمانی انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے بعد وزیر اعظم شینزو آبے نے کہا ہے کہ اب وہ شمالی کوریا سے ثابت قدمی سے نمٹ سکیں گے۔ اتوار کے دن منعقد ہوئے اس الیکشن کے ایگزٹ پولز کے مطابق آبے کو قطعی اکثریت حاصل ہو گئی ہے۔

(جاری ہے)

توقع ہے کہ آبے کی پارٹی 465 نشستوں والی پارلیمان میں 311 سیٹوں پر کامیابی حاصل کر لے گی۔ اگر یہ ایگزٹ پولز درست ثابت ہوئے تو آبے ملک کے طویل ترین رہنما بننے کا اعزاز بھی حاصل کر لیں گے۔ ان انتخابات کی بارہ روزہ مہم کے دوران شمالی کوریا کا جوہری اور میزائل پروگرام مرکزی توجہ کا حامل رہا تھا۔