تین روزہ ڈی پی ایس ورلڈکامیابی کے ساتھ اختتام پذیر، ایک ارب سے زائد کے تجارتی سودے
نمائش میں 10ہزار کے قریب افراد کی شرکت، سرمایہ کاروں اور بزنس کمیونٹی کی جدید مشینری اور ٹیکنالوجی میں دلچسپی
اتوار 22 اکتوبر 2017 20:41
(جاری ہے)
نمائش کے آخری دن میڈیا بریفنگ کے دوران چیف ایگزیکٹو آفیسر فیکٹ ایگزیبیشنز محمد سلیم خان تنولی نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ تیسری سالانہ نمائش ہے جو پاکستان میں مقامی صنعت کے فروغ اورایکسپورٹس میں اضافے کے لیے بہت مددگار ثابت ہوگی۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان میں خصوصا خواتین کی گارمنٹس میں ڈیجیٹل پرنٹنگ کی ڈیمانڈ میں روز بہ روز اضافہ ہورہا ہے۔ اس ڈیمانڈ کو پورا کرنے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی کی بہت ضرورت ہے۔ مقامی بزنس مین ایک خطیر رقم خرچ کر کے بیرون ممالک میں منعقد ہونے والی ایسی عالمی نمائشوں میں شرکت نہیں کر سکتے، اس لیے فیکٹ ایگزیبیشنز ان کی سہولت کے لیے عالمی کمپنیوں کو ہر سال جدید ترین ٹیکنالوجی کے ساتھ یہاں لاتی ہے تاکہ مقامی انڈسٹری، مینوفیکچررز اور دیگر کمپنیاں اس سے استفادہ حاصل کرسکیں۔ محمد سلیم خان تنولی نے بتایا کہ ڈی پی ایس ورلڈ نمائش کے تینوں دنوں کے دوران ایک ار ب روپے سے زائد کے بی ٹو بی سودے ہوئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی پی ایس نمائش پاکستان میں اپنی نوعیت کی واحد نمائش ہے ۔ اس میں شریک اٹلی، چین، جاپان، جرمنی، آسٹریا، برطانیہ اور امریکہ کی کمپنیوں نے اگلے سال کی نمائش میں ابھی سے اسٹالز بک کرلیے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہاں نمائش میں شریک غیر ملکی کمپنیوں کے نمائندے بہت مطمئن ہیں اور وہ اپنے ملکوں میں واپس جا کر پاکستان کی مثبت ساکھ کو دنیا میں فروغ دیں گے۔ یہاں آنے سے قبل انہوں نے میڈیا کے ذریعے پاکستان کے بارے میں کافی مختلف چیزیں سن رکھی تھیں لیکن یہاں پہنچ کر ان سب کی نفی ہو گئی۔ ہماری یہاں نمائش منعقد کرنے کا ایک بڑا مقصد پاکستان کا مثبت چہرا دنیا کے سامنے پیش کرنا بھی ہےمتعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
-
ملیریا پرقابو پانے کیلئے مشترکہ کوششوں کی ضرورت ہے،چیئر مین سینٹ
-
پاکستان کی بہترین جامعات کو مانیٹرنگ کے موثر نظام کے ذریعے عالمی معیار کی جامعات میں شامل کرنا چاہتے ہیں، احسن اقبال
-
امریکہ نے یوکرین کو خفیہ طور پر بیلسٹک میزائل فراہم کیے
-
’ان کرداروں کو اکٹھا دیکھ کر عوام کی نفرت میں اضافہ ہی ہوتا ہے‘
-
وزیراعظم شہباز شریف کل شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے اہل خانہ سےملاقات کے لئے ایبٹ آباد جائیں گے
-
سولر پینلز کی بے تحاشا انسٹالیشن،حکومت نے نیٹ میٹرنگ نرخ گرانے کی تیاری کرلی
-
مرد ڈاکٹرز کے مقابلے خواتین ڈاکٹرز بہتر اور بر وقت علاج کرتی ہیں
-
6 ماہ سے غزہ کے فلسطینیوں پرمظالم دیکھ کرشدید غصہ اور مایوسی ہے،۔ ملالہ
-
پاکستان کے ساتھ انسانی حقوق کا معاملہ اٹھاتے رہیں گے، امریکہ
-
وزیر اعظم نے چیف کمشنر اسلام آباد کیپٹن (ر) انوارالحق کو عہدے سے ہٹا دیا
-
گجرات میں ہسپتال کی چھت گرنے پر وزیراعلیٰ کا سخت ایکشن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.