پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی سٹاک ہوم اوپن مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے

اتوار اکتوبر 20:41

ہوم سٹاک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق قریشی سٹاک ہوم اوپن مینز ڈبلز کے فائنل میں پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق سویڈن کے دارالحکومت سٹاک ہوم میں جاری مینز ڈبلز ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان کے اعصام الحق اور ہالینڈ کے جین جولین راجر نے سربیا کے نیناد زیمنوچ اور امریکا کے جیک سوک کو سخت مقابلے کے بعد 6-7 ، 6-4 اور 10-6 سے شکست دی۔

(جاری ہے)

فیصلہ کن معرکے میں پاک ہالینڈ جوڑی کا مقابلہ آسٹریا کے اولیور مارچ اور کروشیا ک میٹ پیوچ سے ہوگا۔

متعلقہ عنوان :