سری لنکا کیخلاف کلین سوئپ نہ ہوا تو بحیثیت کوچ مایوسی ہوگی،مکی آرتھر
کھلاڑیوں میں جیت کی بھوک موجود ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ کلین سوئپ ہو،بحیثیت کوچ کھلاڑیوں سے یہی تقاضا ہے کہ وہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں،حسن علی کا عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنا، بابراعظم کا نمبر چار پوزیشن پر ہونا اور محمد حفیظ کا دوبارہ عالمی نمبر ایک آل رانڈر بننا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی ٹیم ون ڈے کی ایک بہت ہی اچھی ٹیم بنتی جارہی ہے،ہیڈ کوچ کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 22 اکتوبر 2017 20:41
(جاری ہے)
مکی آرتھر نے کہا کہ سب سے اہم بات یہ ہوتی ہے کہ کھلاڑی اپنی ذمہ داری اور اپنے رول کو کتنا سمجھتے ہیں۔
بحیثیت کوچ میں اپنے کھلاڑیوں سے یہی تقاضا کرتا ہوں کہ وہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں۔مکی آرتھر نے ٹیم کے ایک کھلاڑی کو فکسنگ کی مبینہ پیشکش کے بارے میں کہا کہ اس کھلاڑی نے بہت ہی اچھا کام کیا اور بروقت اس کی رپورٹ کر کے اس معاملے کو بالکل صحیح انداز میں ہینڈل کیا۔درحقیقت اس کھلاڑی نے قواعد وضوابط کی پاسداری کر کے ٹیم اور پوری کرکٹ کے لیے ایک بہترین مثال قائم کی ہے۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ وہ اپنی ٹیم کے ایک ایک کھلاڑی سے مطمئن ہیں۔ انھوں نے کہا کہ یہ تمام کے تمام ذہین نوجوان کرکٹرز ہیں اور انہیں اس بارے میں کوئی شک و شبہ نہیں کہ اگر ان میں سے کسی سے بھی مشکوک فرد رابطہ کرے تو وہ ویسا ہی کریں گے جیسا کہ اس کھلاڑی نے اس سیریز کے دوران کیا ہے۔مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ حسن علی کا عالمی رینکنگ میں پہلے نمبر پر آنا، بابراعظم کا نمبر چار پوزیشن پر ہونا اور محمد حفیظ کا دوبارہ عالمی نمبر ایک آل رانڈر بننا یہ ظاہر کرتا ہے کہ پاکستانی ٹیم ون ڈے کی ایک بہت ہی اچھی ٹیم بنتی جارہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف کے ساتھ طویل مدتی پروگرام ضروری ہے ، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے ، زراعت کا شعبہ 5 فیصد کی شرح سے نمو کررہا ہے، وزیرخزانہ کا خطاب
-
وزیراعلیٰ پنجاب نے صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی
-
وزیر اعظم کاٹیکس کیسز میں دانستہ التوا ء کا نوٹس
-
ایرانی صدرڈاکٹرسیدابراہیم رئیسی کی لاہور آمد،وزیر اعلی پنجاب مریم نوازنے پرتپاک استقبال کیا
-
اطالوی شہرمیں رات بارہ بجےکے بعد آئس کریم کی فروخت پر پابندی
-
سعد رفیق کا اپنی تقریر ایڈٹ کر کے جاری کرنے پر پی ٹی آئی کیخلاف قانونی کارروائی کااعلان
-
روانڈا منصوبہ: برطانوی پارلیمان میں تارکین وطن کی ملک بدری کا بل منظور
-
ایف آئی اے افسر کی عدالت پیشی پر طبیعت خراب، ہسپتال میں انتقال ہوگیا
-
ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے یہ تعلقات مزید بھی بڑھنے چاہئیں،شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور ایران کے تعلقات وقت کے ساتھ مزید مضبوط ہوں گے، ایرانی صدر
-
پنجاب میں صوبائی انفورسمنٹ اتھارٹی کے قیام کی منظوری دیدی گئی
-
عمران خان کمپرومائز نہیں کرینگے اور اس ماہ کے آخر تک جیل سے باہر آجائیں گے،اسد قیصر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.