بلکسر انٹر چینج کے قریب موٹر وے پرمنی ٹرک اور ٹریلر کے تصادم ، ایک شخص جاں بحق

اتوار 22 اکتوبر 2017 21:00

چکوال ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اکتوبر2017ء) بلکسر انٹر چینج کے قریب موٹر وے پرمنی ٹرک اور ٹریلر کے تصادم میں ایک شخص جاں بحق جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

(جاری ہے)

حادثہ منی ٹرک ڈرائیور کو نیند آنے کی وجہ سے پیش آیا اور تیز رفتاری کے باعث اس نے اپنے سے آگے جانے والے ٹریلر کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں 47شیر عباس ولد محمد شام ساکن سوات موقع پر جاںبحق جبکہ اس کے ساتھ بیٹھا ہوا تیس سالہ عمر شیر ولد شیر خان شدید زخمی ہوگیا۔ ریسکیو1122چکوال موقع پر پہنچی تو متوفی کا بٹوا جس میں 3 لاکھ 88ہزار روپے سے زائد کی رقم تھی اس کو اپنی حفاظت میں دیا اور بعد ازاں متوفی کے لواحقین کے حوالے کردیا۔

متعلقہ عنوان :