بیگم نصرت بھٹو عزم وہمت اور حوصلے کی علامت تھیں، فریال تالپور

ضیاء الحق کی بدترین آمریت کے خلاف خواتین کو منظم کرنا بیگم نصرت بھٹو کا کارنامہ تھا

اتوار اکتوبر 21:51

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی شعبہ خواتین کی صدر اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کو ان کی برسی کے موقع پر زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ بیگم نصرت بھٹو عزم وہمت اور حوصلے کی علامت تھیں۔

(جاری ہے)

اتوار کو جاری اپنے بیان میں فریال تالپور نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کے بعد جس طرح بیگم نصرت بھٹو نے آمریت کو للکارا، اس پر تمام باشعور وجمہوریت پسند افراد کا سر فخر سے بلند ہے۔ ضیاء الحق کی بدترین آمریت کے خلاف خواتین کو منظم کرنا بیگم نصرت بھٹو کا کارنامہ تھاجس کے باعث پاکستانی خواتین نے تاریخ رقم کی۔

متعلقہ عنوان :