میئر کراچی کی جانب سے دو ارب روپے کا مطالبہ سمجھ سے بالا تر ہے،سید ناصر حسین شاہ
شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے کراچی سرکلرریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد دسمبر میں رکھا جائے گا ، صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ کی میڈیا سے گفتگو
اتوار 22 اکتوبر 2017 23:20
(جاری ہے)
سیدناصر حسین شاہ نے کہا کہ شہریوں کو ٹرانسپورٹ کی بہتر سہولت فراہم کرنے کے لیے کراچی سرکلرریلوے منصوبے کا سنگ بنیاد موجودہ سال دسمبر میں رکھ دیا جائے گا۔
یہ منصوبہ سی پیک میں شامل کیا جاچکا ہے اس کے علاوہ گرین لائن منصوبے کا افتتاح بھی دسمبر میں کردیا جائے گا اس سے قبل آئندہ ماہ نومبر میں شہر میں نئی بسیں چلتی ہوئی نظر آئیں گی ۔انہوں نے فوڈ فیسٹیول میں سجائے گئے کھانوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا بیچ لگثری ہوٹل نے چائنیز فوڈ فیسٹیول منعقد کر کے پاکستانی اور چینی بھائیوں کو ذائقے دار کھانے فراہم کیے ۔انہوں نے کہا کہ چین میں ہمیشہ ہر سطح پر پاکستان کے ساتھ دوستی نبھائی ہے اور کڑے وقت میں پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ چین کے ساتھ دوستی کی بنیاد ذوالفقار علی بھٹو نے رکھی تھی جسے وقت کے ساتھ ساتھ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری نے اور مضبوط کیا ۔انہوں نے کہا کہ کراچی میں امن قائم ہوچکا ہے اور سرمایہ کاری کرنے والے چین کے سرمایہ کاروں کو بھرپور سیکورٹی فراہم کی جارہی ہے ۔اس موقع پر ہوٹل کے جنرل منیجر عظیم قریشی نے ناصر حسین شاہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ بیچ لگثری ہوٹل کی جانب سے فوڈ فیسٹول کا انعقاد جاری رہے گا اور ہم عنقریب سی فوڈ فیسٹول بھی منعقد کرے گے ۔انہوں نے کہا کہ چائنیز فوڈ فیسٹول میں پاکستانی اور چائنیز لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔اس فوڈ فیسٹول کی خاص بات یہ ہے کہ ہم نے چین کے تمام صوبوں کی مختلف ڈشیزمتعارف کرائی ہیں ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے نئے پیکیج کی درخواست منظور کر لی
-
پی ٹی اے کا ضمنی الیکشن کے دوران موبائل فون اور انٹرنیٹ سروس معطل رکھنے کا اعلان
-
ہتھیارکنٹرول کے دعویدارخود کئی ممالک کو ملٹری ٹیکنالوجی فراہمی میں استثنیٰ دے چکے ہیں، پاکستان
-
دھاندلی کیخلاف بلوچستان کی سرزمین سے اٹھی تحریک ملک بھرمیں جائے گی
-
بتاؤ بلوچستان اسمبلی 80ارب روپے میں خریدی یا 100ارب روپے میں خریدی گئی؟
-
اطلاعات ہیں کہ آراوز سے بلینک فارم 45پر دستخط لے لئے گئے ہیں
-
وزیرداخلہ سے ایرانی سفیر کی ملاقات، صدررئیسی کے دورے سے متعلق تبادلہ خیال
-
بانی پی ٹی آئی کا چیف جسٹس سپریم کورٹ فائزعیسی کے نام خط
-
ایک باپردہ گھریلو خاتون کو بیگناہ پابند سلاسل رکھا گیا ہے
-
ایکسپورٹ کنٹرول کے سیاسی استعمال کو مسترد کرتے ہیں، پاکستان کا امریکی اقدام پر ردعمل
-
دبئی میں سیلابی صورتحال کی وجہ مصنوعی بارش؟
-
ماہانہ 20 لاکھ روپے تک کی تنخواہ پر نئی تعیناتیوں کی راہ ہموار ہو گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.