پشاور زلمی فانڈیشن کے زیر اہتمام دیوالی سپورٹس گالا کا انعقاد

دیوالی سپورٹس گالا میں کرکٹ، ٹگ آف وار، ٹینس اور بیڈ منٹن کے مقابلے منعقد کیے گئے

اتوار اکتوبر 23:21

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 اکتوبر2017ء) پشاور ہندو پنچائیت راجپوت ویلفئیر سوسائٹی اور پشاور زلمی کی جانب دیوالی سپورٹس گالا کا انعقاد کرنل شیر خان شہید سٹیڈیم پشاور میں گیا گیا۔ دیوالی سپورٹس گالا میں کرکٹ،، ٹگ آف وار، ٹینس اور بیڈ منٹن کے مقابلے منعقد کیے گئے۔اس کے علاوہ بھاگنے، دوڑنے، کھانے اور پینے کے دلچسپ مقابلے بھی شرکا کی توجہ کا مرکز رہے۔

(جاری ہے)

خواتین کے لیے مہندی مقابلہ بھی ہوا جس میں رنگ برنگے ڈیزائن نے سب کو متوجہ کیا۔اس موقع پر پشاور زلمی فانڈیشن کے چیئرمین جاوید آفریدی کا کہنا تھا کہ اقلیتی برادری ہم سب کے لیے قابل احترام ہے۔ پاکستان میں سب کو اپنے مذہب اور عقیدے کے مطابق زندگی گزارنے کی آزادی ہے۔ پشاور زلمی فانڈیشن کی جانب سے اقلیتی برادری کے ساتھ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد بھی دی۔

متعلقہ عنوان :